ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں زیر تعمیر جیور ایئرپورٹ کو سکیورٹی کلیئرنس مل گیا ہے۔
ریاست اترپردیش کے پرنسپل سکریٹری ایس پی گوئل نے ٹویٹ کرکے معلومات کو شیئر کیا ہے۔
جیور ہوائی اڈے گوتم بودھ نگر کے آس پاس کے 22 اضلاع میں ترقی کی رفتار کو تیز کرے گا اور ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرے گا۔
خیال رہے کہ ہوائی اڈے کی سنگ بنیاد 29،560 کروڑ روپے کی مالیت سے رکھی گئی ہے۔ توقع ہے کہ دو برس بعد جیور ہوائی اڈے سے پہلی پرواز 2023 میں شروع ہو جائے۔