ETV Bharat / state

یوپی سرکار مدرسہ کے طلباء کے ایپ لائیں گی - news madaras board up

اترپردیش سرکار مدرسہ بورڈ کے طلباء کے لئے ایپ لانے کی تیاری میں ہے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال میں بورڈ کے ڈھائی لاکھ سے زائد طلبا ایپ پر تعلیمی سرگرمی کو جاری رکھیں گے۔

News
یوپی مدرسہ بورڈ کے طلبا نئے سیشن سے آن لائن تعلیم حاصل کریں گے
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 12:55 PM IST

اترپردیش سرکار نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست میں مدرسوں سے متعلق تدریسی اور دیگر سرگرمیوں کے لئے مدرسہ بورڈ کے لئے ایک نیا موبائل ایپ تیار کرے گی۔

سرکاری کے ترجمان نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال سے یوپی مدرسہ بورڈ کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ طلبا موبائل کے ذریعے تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل ایپ تیار کرنے کی تجویز بورڈ کو ارسال کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "بورڈ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد موبائل ایپ کی تیاری پر کام کیا جائے گا"۔ بورڈ ہر ممکن کوششیں اور انتظامات کرے گا تاکہ طلبہ نئے سیشن سے موبائل ایپ پر تعلیم حاصل کرسکیں۔

مزید پڑھیں: عدالت نے الزام لگاکر الزام واپس لینے پر کاروباری کی سرزنش کی

ترجمان نے کہا کہ "بورڈ ایک موبائل ایپ تیار کرکے اس سیشن سے ہی بچوں کی آن لائن تعلیم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ لیکن کووڈ کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پایا۔ لیکن اب طلباء آنے والے نئے سیشن سے موبائل ایپ پر تعلیم حاصل کر سکیں گے‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.