وزیراعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں یہ فنڈز ڈی وی ٹی کے ذریعے ایک ساتھ یہ پسے ٹرانسفر کیے گئے۔ 10 لاکھ 48 ہزار 166 مزدور کنبوں کے اکاؤنٹس 104 کروڑ 82 لاکھ روپے آن لائن ٹرانسفر کردیئے گئے ہیں۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مزدوروں کو بحفاظت گھروں تک لے پہنچایا گیا ہے۔ انہیں ہر طرح کی سہولیات میسر ہو گئیں۔ لاک ڈاؤن کے آغاز کے ساتھ ہی کمیونیٹی کچن کے ذریعے روزانہ 12 سے 15 لاکھ افراد تک کھانا پہنچانے کا انتظام کیا گیا تھا۔
زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سرکاری سہولیات کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری سامان ڈور ٹو ڈور اسٹیپ ڈلیوری کے ذریعے یا قرنطینہ مراکز کے ذریعے پہنچانے کا انتظام کیا گیا۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک بڑا چیلنج تھا۔ لیکن جب یہ ٹیم ورک ہوتا ہے تو اس کے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔ سب سے زیادہ مزدور اتر پردیش کے اندر آئے تھے۔ ان کے سفر سے لے کر دوسرے انتظامات تک کہیں بھی کوئی گڑبڑی نہیں ہوئی۔
مزدوروں کو 1600 سے زیادہ ٹرینوں کے ذریعے لایا گیا تھا۔ انہیں بسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا گیا۔ ان کی میڈیکل اسکریننگ کے لیے قرنطینہ مرکز، ان کے کھانے کا انتظام کیا گیا۔
وہیں 15 لاکھ کی گنجائش والا ریاست میں قرنطینہ مرکز بنائے گئے۔
وزیر اعلی نے افسران کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پوروانچل کے چار منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے بات کی اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی۔ سن کر اچھا لگا۔ ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ مزدوروں کو راشن کارڈ ، راشن کٹس اور دیگر سہولیات مہیا کریں۔
یوگی نے کہا کہ آج ایک ہزار روپے مزدروں کے کھاتے میں بھیجے جارہے ہیں۔ اس سے حکمرانی کا ارادہ ظاہر ہوتا ہے۔ پانچ بار کامیابی کے ساتھ کھانا پہنچایا گیا۔ چھٹی بار راشن کی تقسیم کی جارہی ہے۔ ایک لاکھ 26 ہزار بیڈ دستیاب ہیں۔ اس موقع پر وزیر محنت و روزگار سوامی پرساد موریہ ، وزیر مملکت محصول اور سیلاب کنٹرول وجئے کشیپ موجود رہے۔