کابینی وزیر اقلیتی بہبود اوقاف و حج نندگوپال گپتا 'نندی' نے ریاست کے مسلم، عیسائی، سکھ، بدھ، جین اور پارسی پر مشتمل مذہبی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے غریب لڑکیوں کی شادی کے لئے 20 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
اتر پردیش سرکار نے اس کے لئے سال 2020-21 کے لئے پانچ کروڑ روپے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ نندی نے واضح طور پر کہا ہے کہ "یہ رقم کسی دوسری اسکیم میں استعمال نہیں ہوگی۔
معلوم رہے کہ شادی کے لئے مالی امداد اسکیم کئ سالوں سے ہے لیکن اکثر دیکھا جاتا ہے کہ اس کا فائدہ لینے میں مسلمان سماج کافی پیچھے ہے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ اتنی کم رقم بھی پوری طرح استعمال نہیں ہوتی لہذا بجٹ کا استعمال کسی دوسرے اسکیم میں کر دیا جاتا ہے۔ کابینہ منسٹر نندی نے واضح کر دیا ہے کہ اس بجٹ کا استعمال صرف شادی کے لئے مالی امداد کے طور پر کیا جائے گا۔
20 ہزار روپے کی مالی امداد پریوار کے صرف دو لڑکیوں کو ہی حاصل ہو سکتی ہے، جن کے یہاں دو سے زائد لڑکیاں ہیں، انہیں صرف دو لڑکیوں کے لئے مالی امداد ملے گی۔
کابینی وزیر اقلیتی بہبود اوقاف و حج نندگوپال گپتا 'نندی' نے بتایا کہ “یو پی حکومت اقلیتی سماج کے فلاح وبہبود کے لئے فکر مند اور سنجیدہ ہے۔ اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لئے پہلے فارم پوری شرائط کے ساتھ بھرنا ہوگا۔”
اتر پردیش سرکار اقلیتی سماج کے لئے متعدد اسکیم لانچ کرتی ہے لیکن بیداری شعور اور لاعلمی کی وجہ سے مسلم سماج فائدہ نہیں اٹھا پاتا۔ نتیجتا اس بجٹ کی بچی ہوئی رقم کسی دوسرے کاموں میں استعمال کر لی جاتی ہے۔"
اقلیتی سماج کے غریب بیٹیوں کو یوگی حکومت کا تحفہ
اتر پردیش سرکار نے اقلیتی سماج کے غریب بیٹیوں کی شادی کے لئے 20 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایک پریوار کی صرف دو لڑکیوں کو اسکیم کا فائدہ مل سکتا ہے۔