مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وبا کے مریضوں کے آئے دن بڑھتی تعداد سے عوام کافی فکر مند اور پریشان ہیں۔
انھوں نے مزید لکھا کہ اس لیے بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ، اسپتالوں میں سہولیات اور کووڈ مراکز کی صاف۔صفائی وغیرہ پر حکومت فورا دھیان دے۔
قابل ذکر ہے کہ یوپی میں گذشہ 15دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:مرادآباد: مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام
اس درمیان کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار بھی بڑھی ہے اور کل ریاست میں 50ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔