ETV Bharat / state

Pox Concern UP Government Issues Alert: منکی پاکس کے پیش نظر یوپی حکومت کا الرٹ - UP issues advisory on monkeypox

'منکی پاکس' وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے اترپردیش حکومت نے ہفتہ کو ہر طرح کے احتیاط کا مظاہرہ کرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں ابھی تک اس وائرس کے ایک بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، نہ ہی کہیں اس سے کسی کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ UP issues advisory on monkeypox

Pox Concern UP Government Issues Alert
Pox Concern UP Government Issues Alert
author img

By

Published : May 28, 2022, 11:01 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے یوروپ اور امریکہ سمیت تمام دیگر ممالک میں متعدی بیماری 'منکی پاکس' کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ہفتہ کو ہر طرح کے احتیاط کامظاہرہ کرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے سبھی میڈیکل اداروں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں ہر سطح پر نگرانی رکھنے، خاص کر گذشتہ کچھ دنوں سے بیرون ممالک سے سفر کر کے لوٹے مسافروں کی شناخت کر کے ان پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے Amid Monkey Pox Concern UP Government Issues Alert۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ 20 مئی تک امریکہ، برطانیہ، کناڈا، آسٹریلیا اور یورپ کے کچھ ممالک میں منکی پاکس کے معاملے سامنے آئے تھے۔ حالانکہ ہندوستان میں ابھی تک اس کے ایک بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے نہ ہی کہیں اس سے کسی کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ریاستی حکومت نے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ 21 دنوں میں ان ممالک کا سفر کر کے یہاں پہنچے مسافروں کو اطلاع فورا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو دینے اور ان پر خاص نظر رکھنے کو کہا ہے۔ حکومت نے ایڈوائزری میں منکی پاکس کے بارے میں مرکزی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ منکی پاکس کا انفکشن جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس کے علامات چیچک کے علامات سے ملتے جلتے ہیں۔ متاثرہ شخص کو چار سے چھ دنوں کے بخار کے بعد جسم میں چیچک کے مانند دانے پڑنے لگتے ہیں۔ ہدایت کے مطابق متاثرہ شخص کے لئے 07۔21 دن تک آئیسولیشن میں رکھنے اور متاثرہ شخص کے گذشتہ 21دنوں میں رابطے میں آئے افراد کی شناخت کرکے کانٹیکٹ ٹریسنگ کو یقینی بنانے کو کہا گیا ہے۔

(یو این آئی)

Pox Concern UP Government Issues Alert: منکی پاکس کے پیش نظر یوپی حکومت کا الرٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.