لکھنؤ: اترپردیش میں یوگی حکومت نے مختلف اضلاع میں 18نئے تھانے اور 22نئی پولیس چوکیاں قائم کرنے کی تجویز کو منظور دی ہے اس کے علاوہ کشی نگر میں نیا سیاحتی پولیس تھانہ بھی کھلے گا۔ حکومت کی جانب سے بدھ کو فراہم کی گئی اطلاع کے مطابق پولیس نظم و سنق کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ جس سے ریاست میں امن و امان کو مزید پختگی فراہم کرتے ہوئے جرائم پر موثر کنٹرول کرنے اور عوام الناس کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔UP govt approves 18 New Police Station
نئے پولیس تھانے اور پولیس چوکیاں بنانے کے لئے پرنسپل سکریٹری(داخلہ) سنجے پرساد کے ذریعہ ڈی جی پی اور اڈیشنل ڈائرکٹرجنرل آف پولیس، پولیس ہیڈکوارٹر کو ضروری ہدایات جاری کردئیے ہیں۔ نئے مقامات اور پولیس چوکیوں میں ضروری اسامیاں وغیرہ کے سلسلے میں بھی ضروری ہدایات دئیے جائیں گے۔
نئے تھانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ضلع غازی آباد کے تھانہ مسوری اور کوی نگر کے علاقے کو کاٹ کر نیا تھانہ ویب ستی اور تھانہ وجئے نگر کے علاقے کو کاٹ کر تھانہ کراسنگ ریپبلک بنایا گیا ہے۔ اس کے عالوہ ضلع دیوریا کے تھانہ خامپار اور بنکٹا سے کاٹ کر نیا تھانہ شر ی رام پور اور تھانہ رودر پور کے تحت نیا تھانہ سرولی بنایا گیا ہے۔
ضلع ایودھیا میں تھانہ موئی کے تحت نیا پولیس تھانہ بابا بازار، کوشامبی کے تھانہ چرواہ واقع گرام سبھا قاضی پور میں تھانہ سندیپن گھاٹ، ضلع کانپور دیہات کے تھانہ شیولی میں تھانہ میتھا(مانڈا)، ضلع سلطانپور میں تھانہ شیوگڑھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح لکھنؤ دیہات علاقے میں تھانہ ملیح آباد کے گرام رحیم آباد میں واقع رپورٹنگ پولیس چوکی تھانہ رحیم آباد بنا دیا گا ہے۔
ضلع کانپور دیہات کے تھانہ اکبر پور کے تحت رپورٹنگ پولیس چوکی رنیا کو تھانہ رنیا، ضلع امیٹھی میں رپورٹنگ چوکی کو انہونا تھانہ، ضلع لکھیم پور کھری کے تھانہ پسگواں کی چوکی اچولیا کو تھانہ اچولیا، ضلع فتح پور کے تھانہ کوتوالی نگر کے تحت پولیس چوکی رادھا نگر کو نیا پولیس تھانہ رادھا نگر بنا دیا گیا ہے۔
اسی طرح ضلع پریاگ راج کے دھومن گج علاقے میں تھانہ ائیر پورٹ قائم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلع دیوریا میں برمہا رشی دیرہا بابا دیو شکتی پیٹھ میں پولیس چوکی دیورہا بابا آشرم قائم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوریا کے تحصیل و تھانہ ودھونا کے تحت رپورٹنگ پولیس چوکی کودرکوٹ کو نیا تھانہ کودر کوٹ اور تحصیل بدھونا و تھانہ بیلا کے تحت رپورٹنگ پولیس چوکی سہار کو تھانہ سہار، ضلع کشی نگر کے تھانہ کوتوالی پڈرونہ کے تحت پولیس تھانہ رویندر نگر دھوس اور تھانہ پٹہریوا کے تحت نیا پولیس تھانہ چورا خاص قائم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع علی گڑھ میں 05پولیس چوکیاں بالترتیب بھرتری، برولی، امرولی، بیرم پور، بھیمتی اور غازی پور میں 03پولیس چوکیاں پیکولی، پچراسی، گوراری قائم کی جائیں گی۔ فتح گڑھ اور فرخ آباد کے تھانہ کوتوالی کے تحت پولیس چوکی سرہ اور ضلع آگرہ کے تناہ کھیرا گڑھ کے تحت نئی پولیس چکوی دودھا دھاری، متھرا کے تھانہ بلدیو کے گرام برولی میں پولیس چوکی برولی، بہرائچ کے تھانہ فخر پور کے کنڈاسر علاقے میں پولیس چوکی کنڈاسر، ضلع پریاگ راج کے تھانہ سرایے عنایت میں پولیس چوکی جمنی پور دباول، ہردوئی کے تھانہ ملاوا میں نئی پولیس چوکی گنج جلال آباد قائم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع امیٹھی کے تھانہ امیٹھی میں پولیس چوکی محمود پور، ضلع سیتا پور کے تھانہ سدنا میں چوکی کیلاس آشرم اور کوتوالی موہالی میں پولیس چوکی پاتا بوجھ، ضلع اناؤ کے تھانہ بیگھا پور میں پولیس چوکی اندرا مئو بس اسٹاپ ، ضلع ہردوئی کے تھانہ ملاواں میں پولیس چوکی تیروا کلی،ضلع اناؤ کے تھانہ سوہرامئو میں پولیس چوکی چوپئی و پرتاپ گڑھ کے تھانہ ادئے پور میں گرام ننوتی میں پولیس چوکی ننوتی قائم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Yogi Adityanathیوپی میں جرائم اور مجرمین کے لئے کوئی جگہ نہیں
یو این آئی