ETV Bharat / state

UP Power Workers Strike اترپردیش میں بجلی ملازمین کی ہڑتال ختم - حکومت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت

اترپردیش میں بجلی ملازمین نے اتوار کو حکومت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ریاست کے وزیر توانائی نے ہڑتال کی کال دینے والے ملازمین کی کمیٹی کو یقین دلایا کہ ہڑتال کے دوران ملازمین کے خلاف کی گئی کارروائی واپس لے لی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 19, 2023, 6:58 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں اپنے مطالبات کے سلسلے میں جمعرات کی رات سے ہڑتال پر گئے بجلی ملازمین نے حکومت سے ملے تیقن کے بعد اتوار کی شام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر توانائی اے کے شرما کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد اترپردیش ودیوت سنگھرش سمیتی کے عہدیداروں سے شرطیہ ہڑتال واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ وزیر توانائی نے سنگھرش سمیتی کو تیقن دیا ہے کہ ہڑٹال کے دوران ملازمین کے خلاف کی گئی کاروائی کو واپس لیا جائےگا۔ اس کے لئے انہوں نے یوپی پی سی ایل کے چیئرمین کو ہدایت دی ہے کہ اب تک ملازمین کے خلاف کی گئی کاروائی میں چاہئے ایف آئی آر ہو، معطلی ہو یا دیگر کسی قسم کی کاروائی اسے جلد ہی واپس لیا جائے گا۔ سنگھر سمیتی کے دیگر مطالبات پر غوروخوض کے لئے آنے والے وقت میں بات چیت کے ذریعہ سے حل نکالا جائے گا۔ شرما نے سنگھرش سمیتی کے ذمہ داران سے ھی کہا کہ ریاست میں جہاں کہیں بھی بجلی سپلائی متاثر ہو اسے جلد از جلد معمول پر لایا جائے گاور جو بھی ملازمین کام کی جگہ پر نہ ہوں وہ اپنی ڈیوٹی پر پہنچ کر ڈیوٹی جوائن کریں۔

قابل ذکر ہے کہ بجلی ملازمین نے 13نکاتی مطالبات کے سلسلے میں وزیر توانائی پر سمجھوتے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات رات دس بجے سے 72گھنٹوں کی ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال سے ریاست کا بجلی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس دوران حکومت نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کے ساتھ 22ملازمین کے خلاف معطلی کی کاروائی کی اور کئی ملازمین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی لیکن بجلی ملازمین پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا اور وہ بضدرہے۔ ہڑتال کی واپسی سے بجلی نظام کے جلد از جلد پٹری پر لوٹنے کی امیدیں ہیں جس کے بعد عوام کو جلد ہی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہورہی پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.