ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ریاست کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کی وجہ سے بی جے پی کارکنان میں جوش و خروش پایا جا ر ہا ہے۔
خیال رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں این آر سی اور سی اے اے کو لے کر ملک بھر میں بیداری پروگرام منعقد کر رہی ہے۔
اس معاملے میں بی جے پی کا کہنا ہے کہ 'دوسری سیاسی پارٹیاں لوگوں کو جگہ جگہ جاکر این آر سی اور سی اے اے کے تعلق سے عوام میں غلط فہمیاں پھیلا رہی ہیں، عوام سے غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے این آر سی اور سی اے اے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔'
اسی کے تعلق سے آج ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے سرکٹ ہاؤس میں ریاست کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ ابھی کچھ ہی دیر میں میڈیا کانفرنس کریں گے۔
مرادآباد میں نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ کے آنے سے شہر میں جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
نائب وزیراعلیٰ سرکٹ ہاؤس پہنچ کر میڈیا سے خطاب کریں گے۔