مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے ریاستی جنرل سکریٹری مکٹ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت پر کسانوں کو برباد کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ ان کا تکبر کسان تحریک توڑے گی۔
مسٹر سنگھ نے یاسی نگر میں پارٹی کی علاقائی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم سب خوفناک بحران سے گزر رہے ہیں اور کورونا کے دور میں صحت اور روزگار بچانے میں مودی سرکار پوری طرح ناکام رہی ہے۔ اس کے ساتھ کسان مزدور مخالف قانون، مہنگائی اور پیگاسس جاسوسی معاملے نے عوامی زندگی اور جمہوری ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی یوگی حکومتوں کے جھوٹے وعدے نے لوگوں کا بھروسہ توڑا ہے، کسان مزدور متحد ہو کر انہیں سبق سکھانے کے موڈ میں ہیں۔
- مزید پڑھیں: یوگی حکومت سے عوام بیزار: نوئیڈا کانگریس صدر
- ماں کا دودھ دو برس تک بچوں کے لیے ضروری: ڈاکٹر فہمیدہ زینت
مکٹ سنگھ نے کہاکہ' مودی حکومت نے کسانوں کی آڑ میں اپنے کارپوریٹ دوستوں امبانی اڈانی کے فائدے کے لیے کسانوں پر کالے قوانین مسلط کیے، لیکن کسان تحریک نے ان کے ارادوں کا پردہ فاش کر دیا۔ کسان تینوں قوانین کو مستر کرائے بغیر پیچھے ہٹنےکو تیار نہیں ہیں۔'
یواین آئی