ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کورونا وائرس انفیکشن کے 34 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6758 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 177 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 3824 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) نے جمعے کو 1210 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 34 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان مریضوں میں 10 ایودھیا، ایک مرزاپور، ایک انّاؤ، ایک ہردوئی، تین کنّوج، نو لکھنؤ، چار سنبھل، اور پانچ مرادآباد کے مریض شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 34 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6758 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 177 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 9558 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 2095 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 3824 میں متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ شہر گورکھپور اور پیلی بھیت کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن اب کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے۔
محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رکم کیش نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 6758 ہوگئی ہے۔