ریاست اتر پردیش میں ہفتہ کی رات 11 نئے معاملات کے بعد کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 61 ہو گئی ہے جبکہ لکھنؤ میں کوئی تازہ کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ' گوتم بدھ نگر میں نو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک کیس بنارس اور میرٹھ سے بھی سامنے آیا ہے۔ اسی کے ساتھ گوتم بدھ نگر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد برھ کر 27 ہوگئی ہے۔
سرکاری بیان میں حکومتی ترجمان نے بتایا کہ 'نئے کیسز میں سے دو کا تعلق دادری کے اچیجا گاؤں سے ہے۔'
کورونا وائرس کے برھتے تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے متاثرہ گاؤں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ' عالمی ادارہ صحت اور مرکزی وزارت صحت کے پروٹوکول کے مطابق متاثرہ گاؤں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو 48 گھنٹوں کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال کے علاوہ اس دوران کسی بھی طرح کے داخلے اور اخراج کی اجازت نہیں ہوگی۔'