ETV Bharat / state

'خواتین کے تحفظ کے لئے سخت قانون بنایا جائے'

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 6:54 PM IST

یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 'لو جہاد' کے خلاف سخت قانون بنانے کا اعلان کیا، جس کے جواب میں یو پی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ، 'صوبے میں بڑھتے جنسی جرائم پر سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے نہ کہ لو جہاد پر قانون بنانے کی۔'

UP congress state president ajay kumar
اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو

اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں معصوم بچیوں سے لے کر عمر دراز خاتون بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ایسے میں حکومت کو پہلے خواتین کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے نہ کہ لوجہاں قانون کی ضرورت ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ میرٹھ، شاہ جہاں پور، ہاتھرس، فتحپور اور دوسرے اضلاع میں مسلسل جنسی زیادتی کے معاملے سامنے آ رہے ہیں لیکن یوگی آدتیہ ناتھ سرکار اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ یہاں قانون کا راج نہیں بلکہ جنگل راج ہے۔

اجے کمار للو نے کہا کہ بی جے پی حکومت 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' کا نعرہ دیا، 'آپریشن مجنو' چلاتی ہے اور اب 'مشن شکتی' کے تحت خواتین تحفظ کی بات کر رہی ہے لیکن ان کی سچائی پورا اتر پردیش سمجھ چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جونپور میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بیان دیا تھا کہ "ہم لو جہاد کے خلاف سخت قانون سازی کریں گے تاکہ کوئی ایسا نہ کرے۔ اگر پھر بھی ایسا کرتا ہے تو ہم اس کا 'رام نام ستیہ' کر دیں گے۔"

yogi government
یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ممتاز شاعر منور رانا نے کہا تھا کہ "انہوں نے نہ لو کیا اور نہ ہی جہاد لہذا انہیں اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

" محبت بے اختیاری چیز ہے، اس پر کسی کا زور نہیں ہوتا اور جہاد اپنے اوپر قابو پانے کا نام ہے لہذا یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں۔"

poet munawwar rana
ممتاز شاعر منور رانا

عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں،

صرف مسلم کا محمد پر اجارہ تو نہیں۔

منور رانا نے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں شادی کے لئے محبت کو ضروری نہیں قرار دیا تو میں عدالت کے اس فیصلے کو نہیں مانتا۔ بھارتی آئین نے ہر بالغ لڑکے و لڑکی کو اپنی پسند سے زندگی جینے کا حق دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

پرتاپ گڑھ: براک اوباما کی کتاب کے خلاف مقدمہ درج

معلوم رہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لو جہاد پر سخت قانون بنانے کے اعلان کے بعد اب مدھیہ پردیش کی بی جے پی سرکار بھی قانون بنانے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سماج میں لو جہاد پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور بنیادی مسائل پیچھے چھوٹ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.