ETV Bharat / state

یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو گھر میں نظر بند - پرینکا گاندھی واڈرا

اترپردیش میں ہاتھرس واقعہ پر کانگریس کے بڑھتے قدموں کو روکنے کے لئے یوگی حکومت نے تمام انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس کے صدر اجے کمار للو کے لکھنؤ میں واقع باھوکھنڈی رہائش گاہ پردیر رات سے پہرہ بیٹھا دیا گیا ہے۔

UP Congress President Ajay Kumar Lallu under house arrest
یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو گھر میں نظر بند
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 5:04 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے ہاتھرس کے ممکنہ دورے کے پیش نظر دہلی بارڈر پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اجے کمار للو نے بتایا کہ انہیں ان کے گھر میں دیر رات ایک بجے سے نظربند کر دیا گیا ہے۔ انہیں کہیں باہر جانے کے لئے منع کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی حفاظت کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ آخر یہ حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟ امن و امان کو برقرار رکھنے میں ناکام حکومت احتجاج کی آواز کو بھی دبانا چاہتی ہے۔

دریں اثنا کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا 'دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے ہاتھرس کے اس دکھی خاندان سے مل کر اور ان کا درد بانٹنے سے نہیں روک سکتی ہے'۔

UP Congress President Ajay Kumar Lallu under house arrest
ہاتھرس کیس پر راہل اور پرینکا کے ٹوئٹ

جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ کیا 'یوپی حکومت اخلاقی طور پر بدعنوان ہے۔ متاثرہ کو علاج نہیں ملا، وقت پر شکایت نہیں درج نہیں کی گئی، جسد خاکی کو زبردستی جلایا، اہل خانہ کے اراکین قید میں ہیں، انھیں دبایا جارہا ہے۔ اب انھیں دھمکی دی جارہی ہے کہ نارکو ٹیسٹ ہوگا۔ یہ سلوک ملک کو قبول نہیں۔ متاثرہ کے اہل خانہ کودھمکی دینا بند کرو'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.