اترپردیش میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 605 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 19 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 11601 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 934، غازی آباد سے 497، نوئیڈا سے 894، میرٹھ سے 490، کانپور سے 570۔ سہارنپور سے 266، وارانسی سے 234، دارالحکومت لکھنؤ سے 489 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 569 موت ہوئی۔ آگرہ میں 83، میرٹھ میں 75، کانپور شہر میں 39، غازی آباد میں 47، علی گڑھ میں 21، فیروز آباد میں 20، مراد آباد میں 17، لکھنؤ میں 13 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا ہی جارہا ہے۔
سی ایم ہیلپ لائن کے ملازمین کووڈ 19 کے شکار ہو چکے ہیں جبکہ ڈائل 112 کو پہلے 48 گھنٹے کے لئے بند کر دیا گیا تھا لیکن اب دوبارہ کچھ وقت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
ساتھ ہی بڑی تعداد میں جی آر پی کے جوان بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اب کورونا وائرس کے قدم پولیس ہیڈ کوارٹر میں بھی پڑ گئے ہیں۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے کارڈیالوجی شعبہ میں سٹاف نرس کے پازیٹیو آنے کے بعد کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں 17 ڈاکٹرز اور 21 دوسرے صفائی ملازمین کو کوارنٹین کیا گیا ہے۔
اترپردیش میں کورونا وائرس مثبت کیسز میں اضافہ - covid 19 news
یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 18492 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 569 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔