اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 585 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 16629 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ محکمہ صحت کے مطابق آگرہ سے 1021, غازی آباد سے 761, نوئیڈا سے 1523, میرٹھ سے 696, کانپور سے 854، سہارنپور سے 347، وارانسی سے 309، دارالحکومت لکھنؤ سے 707۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 718 موت ہوئی۔ آگرہ میں 89، میرٹھ میں 87، کانپور شہر میں 51، غازی آباد میں 56، علی گڑھ میں 23، فیروز آباد میں 25، مراد آباد میں 23 اور لکھنؤ میں 22ْ ۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ جولائی ماہ سے ہر روز 25 ہزار کورونا ٹسٹ کئے جائیں گے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔