اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 1248 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 10 جولائی کی رات سے 13 جولائی صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
صوبے میں اب تک 21127 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 1102، غازی آباد سے 1324، نوئیڈا سے 2136، میرٹھ سے 872، کانپور سے 1016، سہارنپور سے 376، وارانسی سے 415۔ دارالحکومت لکھنؤ سے 992
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 862 موت ہوئی۔
آگرہ میں 93، میرٹھ میں 85، کانپور شہر میں 71، غازی آباد میں 64، علی گڑھ میں 24، فیروز آباد میں 30، مراد آباد میں 29 اور لکھنؤ میں 25۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ جلد ہی ہر روز 35 ہزار نمونوں کی جانچ کی جائے کیونکہ صوبے میں مثبت کیس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔