ETV Bharat / state

UP Civic Body Election 2023: علی گڑھ سمیت مختلف اضلاع میں پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری - اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات

بلدیاتی انتخابات کا دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت ضلع علیگڑھ میں صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہو گئی تھی جو سخت حفاظتی انتظامات میں جاری ہے۔

علی گڑھ سمیت مختلف اضلاع میں پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری

author img

By

Published : May 11, 2023, 2:32 PM IST

علی گڑھ سمیت مختلف اضلاع میں پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری

علیگڑھ: اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں پولنگ جمعرات کو 38 اضلاع میں 370 شہری بلدیاتی اداروں، سات میونسپل کارپوریشنوں، 95 میونسپل کونسلوں اور 268 نگر پنچایتوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے دوران صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے۔ صبح 11 بجے تک 18.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

اس سلسلے میں ریاستی الیکشن کمشنر منوج کمار نے بتایا کہ پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ ضلع علیگڑھ سے تقریبا نو لاکھ ووٹرز ہیں اور میئر کے لیے چار مسلم امیدوار میدان میں ہیں۔ ابھی تک کی پولنگ کے مطابق تھانہ سول لائن کے کچھ پولنگ بوتھ پر ای وی ایم مشین میں گڑبڑی کی بھی شکایت ملی تھیں جن کو تبدیل تو کرا دیا گیا لیکن ووٹنگ دیر سے شروع ہوئی۔

ابھی تک کی ووٹنگ کے مطابق بی جے پی کے میئر امیدوار پرشانت سنگھل اور بی ایس پی کے سابق رکن اسمبلی میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ خاں کے درمیان کڑا مقابلہ بتایا جا رہا ہے۔ حاجی ضمیر اللہ کو ایک مضبوط امیدوار اس لئے بھی منا جارہا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ہر ظلم زیادتی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہے اور مظلوموں کا ساتھ دیتا ہے۔

علیگڑھ سے مسلم میئر امیدوار:
1۔ سماجوادی پارٹی سے حاجی ضمیر اللہ خاں۔
2۔ بی ایس پی سے سلمان شاہد۔
3۔ اے آئی ایم آئی ایم سے غفران نور۔
4۔ آغا یونس آزاد امیدوار۔

ووٹر ڈاکٹر ریحان اختر نے بتایا علیگڑھ کی عوام اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے نجات پانے کے لئے اپنے پسندیدہ امیدوار کو اپنے بنیادی حق کا استعمال کر رہی ہے۔ علیگڑھ میں ابھی تک پر امن ماحول میں پولنگ چل رہی ہے اور کچھ ووٹروں کو ووٹر پرچی میں اپنے ناموں میں تبدیلی کے سبب پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UP Municipal Election اترپردیش کے 38 اضلاع میں دوسرے مرحلے کی پولنگ جاری

تھانہ سول لائن کے مسلم اکثریتی علاقوں کے پولنگ بوتھ احمدی بلائنڈ اسکول، ایس ٹی ایس اسکول، جمالپور اور اے پی ایس اسکول پر کچھ ووٹروں کی ووٹنگ پرچی پر ان کے آدھار کارڈ کے مطابق نہیں ہے جس کے سبب ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے جس سے ووٹروں کو پریشانی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.