ETV Bharat / state

وزیراعلی اترپردیش کی اے ایم یو آمد، وائس چانسلر سے ملاقات - اردو نیوز علی گڑھ

اترپردیس کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کو کا دورہ کیا اور میڈیکل کالج وہسپتال کو آکسیجن سپلائی اور ریمیڈیز انجیکشن کی فراہمی سمیت ہر ممکنہ مدد کا یقین دلایا۔

up chief minister yogi adityanath visit aligarh muslim university
وزیراعلی اترپردیش کی اے ایم یو آمد، وائس چانسلر سے ملاقات
author img

By

Published : May 14, 2021, 11:40 AM IST

وزیراعلی نے علی گڑھ اور قریبی اضلاع میں کووڈ۔ 19 سے پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا اور غمزدہ کنبوں سے تعزیت کی۔

وزیراعلی نے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، رجسٹرار عبدالحمید، میڈیکل پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اور کارگزار میڈیکل سپریٹنڈنٹ پروفیسر امجد علی رضوی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

پروفیسر طارق منصور نے اس موقع پر کہا کہ میڈیکل کالج کو آکسیجن اور ریمڈیز و انجیکشن کی مسلسل شدید ضرورت ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر نرس اور ٹیم طبی عملہ کے اراکین تندہی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس دوران ان میں سے کئی ایک کووڈ سے متاثر ہو گئے۔ انہوں نے سنجیدگی اور محنت کے ساتھ کام کرنے کے لیے طبی عملے کی ستائش کی۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے سبھی کوششیں کی جا رہی ہیں اور ہمیں تیسری ممکنہ لہر کے لئے بھی تیاریاں کرنی ہوگی، جس میں بچوں سے زیادہ تعداد میں متاثر ہونے کے اندیشہ ہیں۔

مزید پڑھیں:

بنارس: کورونا گائیڈلائین کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

انہوں نے کہا کہ جے این میڈیکل کالج میں صحت ڈھانچہ کی بلند کاری اور پیڈ یاٹرک آئی سی یو کی سہولیات میں اضافہ کے لئے میڈیکل کالج ریاستی و مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ تاکہ خاص طور سے بچوں کو بہتر علاج مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج نے ٹیلی میڈیسن خدمات شروع کی ہے جسے مزید مستحکم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.