اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ رامپور کے بلاسپور پہنچے جہاں انہوں نےجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت نے غریبوں کو لینڈ مافیا سے نجات دلانے کا کام کیا ہے۔ یہی نہیں لینڈ مافیا کی اینٹھن بھی ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تفریق کے ترقیاتی کام ڈبل انجن کی حکومت کر رہی ہے۔ Yogi Adihyanath Criticize Azam Khan
رامپور میں لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب 23 جون کو ہونا ہے۔ اس سیٹ کو جیتنے کے لیے بی جے پی اور ایس پی اپنی پوری طاقت لگا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ منگل کے روز رامپور کے بلاس پور پہنچے۔ یہاں انہوں نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران وزیراعلی یوگی نے کہا کہ رام پور کی اپنی وراثت ہے، لیکن کچھ لوگ رامپور کی وراثت کو تباہ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ اگر کسی نے اس کی شناخت ختم کرنے کی کوشش کی تو عوام اسے سبق سکھانا بھی جانتے ہیں۔جلسہ عام میں یوگی نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت نے غریبوں کو لینڈ مافیا سے نجات دلانے کا کام کیا ہے۔ یہی نہیں لینڈ مافیا کی اینٹھن بھی ختم کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ رام پور کے کاریگروں نے اس علاقے کو عالمی سطح پر پہچان دلائی ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے اس سمت میں اہم کام بھی کیا ہے۔وہیں وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے یہاں سے غنڈہ راج، مافیا راج کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔ ہم نے پچھلے 5 سال میں سے 2 سال کورونا سے لڑا۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں انہوں نے مفت راشن، مفت علاج، مفت ویکسین دینے کا کام کیا۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ پہلے کی حکومت میں غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جاتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ اعظم خاں نے 2022 کے انتخابات میں ایم ایل اے بننے کے بعد رام پور لوک سبھا سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد یہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔