ETV Bharat / state

UP Budget 2022: قومی دیہی صحت مشن کے لیے 10547 کروڑ روپے کی تجویز - UP Budget 2022

یوگی حکومت نے رواں سال بجٹ تجاویز میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے شعبے میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرانے کے لیے رواں مالی سال 2022-23 میں 10,547.42 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ National Rural Health Mission

قومی دیہی صحت مشن کے لئے 10547 کروڑ روپے کی تجویز

author img

By

Published : May 26, 2022, 10:46 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت نے جمعرات کو اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ تجاویز میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے شعبے میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرانے کے لئے دیہی طبی خدمات کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے، اس حوالے سے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے بجٹ میں قومی دیہی صحت مشن کے لئے رواں مالی سال 2022-23 میں 10,547.42 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ دیہی علاقوں میں طبی خدمات کو بہتر بناکر صحت کے نقطہ نظر سے پوری ریاست میں بہتر طبی خدمات کا نظام تیار کیا جاسکے گا۔ Rs 10547 crore proposed for National Rural Health Mission

اس کے علاوہ بجٹ میں 'پردھان منتری آتم نربھر سوستھ بھارت‘ اسکیم کے لئے 620 کروڑ روپے کے بندوبست کی تجویز ہے۔ جبکہ آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت 2,949 اسپتالوں کو ملحق کیا گیا ہے۔ ریاست کے 1.78 کروڑ مستحق خاندانوں کو اس اسکیم سے مستفید کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک ریاست کے 1.84 کروڑ لوگوں کو آیوشمان کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ بجٹ میں اس اسکیم کے لیے رواں مالی سال کے لیے 560 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ 'آیوشمان بھارت چیف منسٹر جن آروگیہ یوجنا' کے لیے 250 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ بجٹ میں یوگی حکومت نے 'پردھان منتری ماترتوا وندنا یوجنا' کے لیے 320.07 کروڑ روپے کے بجٹ مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ساتھ ہی 15ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے تحت مختلف اسکیموں کے لیے بجٹ میں 2908 کروڑ روپے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔ Rs 10547 crore proposed for National Rural Health Mission

مزید پڑھیں:

بجٹ میں ریاستی ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والوں کی لاعلاج بیماریوں کے علاج کے لیے 'ریاستی ملازمین کیش لیس میڈیکل اسکیم' کے لیے 100 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔ 9 سے 14 سال کی عمر کے ایک لاکھ لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین کی دونوں خوراک دینے کے لیے 50 کروڑ روپے کی بجٹ تجویز ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی طرف سے آشا کارکنوں اور شہری آشا تنظیموں کو دی جانے والی معاوضہ رقم میں اضافہ کے پیش نظر بجٹ میں 300 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

ریاستی ڈرگ کنٹرول سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت نے فوڈ ڈرگ لیبارٹریوں اور ڈویژنل دفاتر کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ سرحد اور ریاست کے دیگر علاقوں میں سپر اسپیشلٹی اسپتالوں کے قیام کے لیے 25 کروڑ روپے کی فراہمی کی تجویز ہے۔ Rs 10547 crore proposed for National Rural Health Mission

بجٹ میں ریاست کے 16 پچھڑے اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کرنے، ایم بی بی ایس اور پی جی کورسز میں سیٹیں بڑھانے کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں اٹل بہاری واجپائی میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کے لیے 100.25 کروڑ روپے اور 14 اضلاع میں نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کے لیے 2100 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ ساتھ ہی گورکھپور میں آیوش یونیورسٹی کے قیام کے لیے حکومت نے بجٹ میں 113.52 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.