ETV Bharat / state

یوپی بجٹ 2020 : خواتین کے لیے پینشن - 21۔2020 کے بجٹ

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں اترپردیش کی بی جے پی حکومت نے گذشتہ روز اپنا چوتھا مکمل بجٹ پیش کیا ہے۔

Farhat naqwi
Farhat naqwi
author img

By

Published : Feb 19, 2020, 8:01 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:26 PM IST

مالی سال 21۔2020 کے بجٹ تجاویز اور تخصیصی بل سمیت متعدد اہم تجاویز کی منظوری دی گئی ہے۔ یوگی حکومت نے رواں سال اترپردیش کے لئے 5.12 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا۔

گذشتہ مالی سال 20۔2019 کے مقابلے میں اس بار 33 ہزار 159 کروڑ روپے زیادہ کا بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ سُریش کھنہ نے گذشتہ سال کے مقابلہ میں اس بار 6.50 فیصد سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا ہے۔

اس بجٹ میں خاص طور پر خواتین کے لیے تمام طرح کی سہولیات فراہم کرانے پر زور دیا گیا ہے۔ مثلاً کام کرنے یا ملازمت کرنے والی خواتین کے تحفظ کی ذمہّ داری پولس کے سپرد کی گئ ہے۔

خواتین کے لیے پینشن

اس کے ساتھ ساتھ کام کرنے والی خواتین کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک گھر پہنچنے کے لئے صرف 112 پر فون کرنا پڑیگا اس کے بعد پولس اُنہیں گھر پہنچائےگی۔

ان پی آر وی گاڑیوں میں خاتون پولس اہلکار بھی موجود رہینگی۔ اسکے علاوہ یوگی حکومت نے تین طلاق متاثرہ خواتین کو چھ ہزار روپیہ سالانہ پینشن دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
ترال: شبانہ مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک
'ماں بچاؤ آندولن نہیں، بلکہ کشمیریوں کے لیے لڑ رہی ہوں"

یعنی پانچ سو روپیہ ماہانہ فی طلاق متاثرہ خاتون کو بطور پنشن دیا جائےگا۔ اس اعلان کے بعد تین طلاق متاثرین نے اتر پردیش حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنا وعدہ نبھایا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے 'وزیراعلیٰ نے تین طلاق متاثرہ مسلم خواتین کو چھ ہزار روپے بطور پنشن دیکر بجٹ پر عملی جامہ پہنایا ہے'۔

میرا حق فاؤنڈیشن کی سربراہ فرحت نقوی نے کہا 'حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور تین طلاق متاثرین کو سالانہ پنشن مہیا کرنے کے لئے بجٹ مختص کیا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد متاثرین خوش ہیں۔ تین طلاق متاثرین کو بجٹ سے ایک بڑی راحت ملی ہے'۔

واضح رہے کہ بریلی میں طلاق متاثرین روحینہ، تارا بی، افروز جہاں سمیت تمام ایسی خواتین ہیں، جنہیں اُنکے شوہر نے طلاق دیکر بے غور و بے سہارا چھوڑ دیا ہے۔

اُنکا کہنا ہے 'حکومت کا پینشن دینے کا اعلان ایک امدادی کام ہے۔ ہمیں حکومت سے جو توقعات تھیں، وہ پوری ہو رہی ہیں'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.