ETV Bharat / state

UP Board Result 2023 یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان، مشکوۃ نور نے دسویں جماعت میں دوسرا مقام حاصل کیا

ضلع ایودھیا کی رہائشی طالبہ مشکوۃ نور نے یوپی بورڈ کی دسویں جماعت میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس نمایاں کامیابی پر انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔ Mishkat Noor got second position in up

یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان
یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 7:23 AM IST

یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان

لکھنؤ: یوپی بورڈ کی دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس میں ضلع ایودھیا کے حسنو پور علاقے سے تعلق رکھنے والی طالبہ مشکوۃ نور نے نمایاں کامیابی حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ طالبہ نے ریاست میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے اور ضلع میں پہلے مقام پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے یوپی بورڈ کے دسویں جماعت میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے، جس سے نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ ضلع کے لوگوں میں خوشی کی لہر ہے۔
اس موقعے پر طالبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے لیے سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ اس کے بعد اپنے والدین کی محنت و تعاون کا شکر گزار ہوں اور ہمارے اساتذہ نے بھی کافی محنت و لگن کے ساتھ تعاون کیا، جس کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے دسویں جماعت میں 97۔83 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے مجموعی نمبر 600 میں سے 587 نمبر حاصل کر ریاست میں دوسرا مقام پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: UP Board Result 2023 یوپی بورڈ 10ویں اور 12ویں کے نتائج کا اعلان
انہوں نے اپنی اہداف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔ نیٹ کے امتحان میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی پوری جدوجہد کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شروعاتی دنوں سے ہی محنت شروع کر دی تھی اور جو اہم کتابیں تھیں اس کو کافی توجہ سے پڑھتی تھی، جس کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے زیادہ بھی نمبرات مل سکتے تھے، ایک جگہ غلطی ہوئی تھی جس کی وجہ سے دو نمبر نہیں مل سکے۔ وہیں مشکوۃ نور کے والد ایک مدرسے میں ٹیچر ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ابتدائی تعلیم مدرسہ میں ہوئی۔ اس کے بعد ایودھیا کے کنوس کانونٹ میں داخلہ لیا۔ ان کی شاندار کامیابی پر نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ سبھی لوگ کافی خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.