ETV Bharat / state

UP Board Result 2023 یوپی بورڈ 10ویں اور 12ویں کے نتائج کا اعلان - بارہویں جماعت میں 76فیصد طالبہ پاس

طویل عرصے سے نتیجہ کا انتظار کرنے والے طلبہ کےلیے راحت کی خبر ہے۔ یوپی بورڈ نے 10ویں اور 12ویں کے نتائج کا آج اعلان کردیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ 75.52 فیصد رہا ہے۔ اور دسویں جماعت کا پاس فیصد 89.78 رہا ہے۔ UP Board Result 2023

UP Board Results 2023 DECLARED on upresults
UP Board Result 2023 یوپی بورڈ 10ویں، 12ویں کے نتائج کا اعلان
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 3:19 PM IST

نئی دہلی: یوپی بورڈ نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج کا آج اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ نے آج دوپہر 1.30 بجے یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں دونوں امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ انرمیڈیٹ میں 75.52 فیصد طالبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ اس امتحان میں 83 فیصد لڑکیاں اور 69 فیصد لڑکے پاس ہوئے ہیں۔ دوسری طرف یوپی بورڈ 10ویں کا پاس فیصد 89.78 رہا ہے۔ دسویں جماعت میں 86.64 فیصد لڑکے پاس ہوئے ہیں، جب کہ 93.34 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں۔ یوپی بورڈ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج اتر پردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل (یو پی ایم ایس پی) کے سکریٹری دیوی کانت شکلا کی صدارت میں جاری کیے گئے ہیں۔ جن طلباء نے سال 2023 کے لیے یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا ہے وہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ upresults.nic.in اور upresults.nic.in پر جا کر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ بورڈ کا نتیجہ چیک کرنے کے لیے طلبہ کو اپنا رول نمبر استعمال کرنا ہوگا۔

بتادیں کہ رواں برس یوپی بورڈ کے امتحان میں گذشتہ پانچ برسوں کے مقابلے زیادہ طلباء نے شرکت کی ہے۔ رواں برس 58 لاکھ سے زیادہ بچوں نے رجسٹریشن کروائی تھی، جن میں 31,16,487 ہائی اسکول کے امیدوار اور 27,69,258 انٹرمیڈیٹ کے طالب علم شامل تھے۔ گذشتہ برس یوپی بورڈ کی دسویں جماعت میں پاس ہونے کا تناسب 80.18 فیصد تھا۔ بورڈ کے نتائج کی مارک شیٹ اور سرٹیفکیٹ طلباء کو بعد میں ان کے اسکول سے موصول ہوں گے۔ یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کی فہرست میں 10 سرفہرست پر آنے والے طلباء کو ایک ایک لاکھ روپے اور ایک لیپ ٹاپ دیا گیا۔ گذشتہ برس یوگی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سڑک کا نام ٹاپرس کے نام پر رکھا جائے گا۔

یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے وہ طلباء جو اپنے نمبروں سے مطمئن نہیں ہیں وہ جانچ پڑتال کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ دوسری طرف، ناکام طلباء کو اپنے نمبر بڑھانے کا ایک اور موقع ملے گا۔ وہ یوپی بورڈ کا کمپارٹمنٹ امتحان دے سکیں گے۔ سکروٹنی اور یوپی بورڈ 10ویں، 12ویں کے کمپارٹمنٹ امتحان کا نوٹیفکیشن بعد میں بورڈ کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.