ETV Bharat / state

UP Madarsa Board یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ ایک ماہ میں دو سو ساٹھ مدارس کی منظوری ختم کردے گا - مدارس سے متعلق یوگی حکومت

اترپردیش میں مدارس کی منظوری کو رد کرنے کے معاملے میں لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ یوپی مدرسہ بورڈ ایک ماہ کے اندرون 260 مدارس کی منظوری رد کرنے کی بات کررہا ہے۔ ایسے میں مدارس سے متعلق یوگی حکومت کے عزائم سامنے آگئے ہیں۔People's concern over Madrasas affiliation cancellation in Uttar Pradesh

Madrasas affiliation cancellation in Uttar Pradesh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 2:02 PM IST

Updated : Sep 20, 2023, 2:58 PM IST

مدرسہ بورڈ کی رجسٹرار پرینکا اوستھی سے بات چیت

لکھنؤ: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے گزشتہ 12 ستمبر کو ایک اہم میٹنگ کی تھی جس میں مدرسہ بورڈ کے اعلی افسران چیئرمین اور اراکین موجود رہے اس میٹنگ میں ریاست کے کئی مدارس کی منظوری منسوخ کرنے کی بھی بات سامنے ائی تھی لیکن ضلع سنت کبیر نگر کے ایک مدرسہ کی منظوری کو منسوخ کیا گیا تھا۔ اب ایک طرف جہاں یہ خبر موضوع بحث ہے کہ مدرسہ بورڈ کو 250 سے زائد مدرسوں کی منظوری کو منسوخ کرنا تھا لیکن بورڈ ان مدرسوں پر مہربان نظر ارہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے مدرسہ بورڈ کی رجسٹرار پرینکا اوستھی سے بات چیت کی جنہوں نے بتایا کہ مدارس کی منظوری کو منسوخ کرنے کے لیے مدرسہ دستور العمل میں جو ضابطہ ہے اسی ضابطے کے تحت مدارس کو مدرسہ بورڈ نوٹس بھیجتا ہے اور اس کے بعد ہی منظوری کو رد کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ریاست کے تقریبا 20 اضلاع کے اقلیتی بہبود کے ضلعی افسران نے تقریبا 260 مدرسوں کی فہرست بھیجی ہے یہ ایسے مدارس ہیں جو مدرسہ بورڈ کے ضابطے پر کھرے نہیں اترتے ہیں ۔کچھ مدارس کے ذمہ داران نے خود ہی بورڈ کو لکھ کر بھیجا ہے کہ وہ اب مدرسہ نہیں چلانا چاہتے ہیں لہذا ان مدارس کی منظوری کو رد کردیا جائے، لیکن اس سے قبل نوٹس اور سنوائی کی کاروائی کو مکمل کیا جائے گا اس کے بعد ہی رد کرنے کی کاروائی ہوگی۔ ہم سبھی ایسے مدارس کو نوٹس بھیج رہے ہیں اور ان سے جواب طلب کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش مدرسہ بورڈ کا مدارس کے تعلق سے اہم فیصلہ
انہوں نے مزید بتایا کہ ان مدارس کو ہم نے تین زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ کچھ ایسے مدارس ہیں جن کے مالکان خود ہی مدرسے کو نہیں چلانا چاہتے ہیں جبکہ کچھ ایسے مدارس ہیں جنہوں نے اپنے دستاویزات مدرسہ پورٹل پر اپلوڈ نہیں کیا اور تیسرا کچھ ایسے مدارس ہیں جن کو وقت نہیں ملا اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی مدرسے کی منظوری رد نہ ہو۔ لہذا ہم نے سبھی کو نوٹس بھیج دیا ہے اور امید ہے کہ آنے والے ایک ماہ میں یہ کاروائی مکمل کر لی جائے گی اور جن مدرسوں کی منظوری رد کرنی ہے اس پر بھی کاروائی مکمل ہو جائے گی۔

Last Updated : Sep 20, 2023, 2:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.