مظفرنگر:اتردیش میں یوپی بورڈ کے امتحانات سخت نگرانی میں شروع ہوگئے ہیں۔یوپی بورڈ 2023 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کے لئے مظفر نگر ضلع میں 75 مراکز قائم کئے گئے ہیں، جن میں 4 مراکز سرکاری اور 61 مراکز امداد یافتہ اسکولوں کے ہیں اور 10 مراکز غیر امدادی اسکولوں کے قائم کئے گئے ہیں۔
اس مرتبہ نقل روکنے کے لئے پہلے سے ایک نظام موجود ہے جس میں نقل ورودھی ایکٹ 1998 نافذ کیا جائے گا۔اس کے ساتھ جو بھی نقل میں ملوث پایا جائے گا یا کسی بھی طریقے سے نقل کرنے کی کوشش کرے گا، ان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ را سوکا کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
امتحانات کے تعلق سے ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر آفیسر گجیندر سنگھ نے بتایا کہ بورڈ کے امتحان کے پہلے دن دو شفٹوں میں امتحان تھا پہلی شفٹ میں ہائی اسکول کا امتحان تھا جو بہت اچھے طریقے سے مکمل ہوا۔ دوسری شفٹ میں 12ویں کلاس کا امتحان تھا۔ وہ بھی بہت اچھے طریقے سے منعقد ہوا ہے۔ کہیں بھی ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
انہوں نے کہاکہ ہائی اسکول میں 32376 بچے رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 30782 نے امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 1594 بچوں نے امتحان نہیں دیا۔ دوسری شفٹ میں انٹر کا امتحان تھا۔ اس میں ہمارے پاس کل 26752 بچے رجسٹر ہوئے ان میں 25222 بچے امتحان میں شریک ہوئے ۔ان میں سے 1530 بچے غیر حاضر تھے یہاں 94% بچے امتحان میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پٖڑھہں:Cyber And Narcotics Cell نوئیڈا میں کھولا گیا سائبر اینڈ نارکوٹکس سیل
ان کا کہنا ہے کہ تمام مراکز کو ہماری اور سجل ٹیم کے اسکواڈز نے چیک کیا۔ ہر جگہ سسٹم ٹھیک تھا اور کہیں بھی کوئی خامی نہیں پائی گئی۔ کوئی بچہ نقل کرتے ہوئے نہیں پکڑا گیا۔