ETV Bharat / state

UP Board Exam 2023 سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان آج سے یوپی بورڈ امتحانات شروع

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 3:56 PM IST

یوپی بورڈ کے امتحانات آج سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوگئے۔ میرٹھ میں بھی ضلع کے 105 مراکز پر 85,765 ہزار طلباء و طالبات امتحان کے لئے رجسٹرڈ ہیں۔ جس میں ہائی سکول کے 43,401 ہزار طلباء نے پہلی شفٹ میں شرکت کی۔ دوسری شفٹ میں انٹرمیڈیٹ کے 42 لاکھ 64 ہزار طلباء نے امتحان دیا۔ پہلی شفٹ میں امتحان صبح 8 بجے سے 11:15 تک جبکہ دوسری شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے صبح 5:15 بجے تک امتحان لیا گیا۔

سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان میرٹھ میں آج سے یوپی بورڈ امتحانات شروع

میرٹھ:اترپردیش میں یوپی بورڈ کے امتحانات آج سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوگئے۔طلباء و طالبات میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔میرٹھ میں بھی آج صبح آٹھ بجے سے فرسٹ پیپر کا پرچہ شروع ہو گیا. ضلع انتظامیہ اور بورڈ کی طرف امتحان کو نقل و جعلسازی پر قابو پانے کے لئے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعیناتی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ طلباء کو صبح پہلی شفٹ میں امتحان مراکز میں چیکنگ کے ساتھ داخل کیا گیا۔

امتحان کے پہلے روز طلباء و طالبات میں خصوصی جوش و خروش دیکھا گیا۔ میرٹھ سمیت مغربی یوپی کے مختلف مراکز پر سخت نگرانی رکھی جارہی ہے۔ تمام امتحان مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی ڈی آئی او ایس آفس میں تمام امتحانی مراکز کا مانیٹرنگ سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ پہلے دن طلباء و طالبات کو ہندی کا پرچہ آسان لگا جس کی وجہ سے امتحان مرکز سے نکلتے وقت ان کے چہروں پر مسکراہٹ نظر آئی۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ismail Batliwala on NRC سماجی کارکن اسماعیل باٹلی والا کا این آر سی مسودے کو حکومت نافذ کرے کا مطالبہ
میرٹھ کے اسماعیل گرلز انٹر کالج کے علاوہ رام سہائے انٹر کالج سمیت کے تمام مراکز پر بھی آج صبح آٹھ بجے سے طلباء و طالبات اور گارجین کی بھیڑ دیکھی گئی۔ اس دوران بورڈ کی سختی کا اثر بھی صاف دیکھنے کو ملا وہیں کالج میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر مجسٹریٹ کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.