بورڈ کے سرکاری ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحان کا اعلان کل ایک ساتھ مادھمک شکشا پریشد کے صدردفتر میں دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر کیا جائے گا۔
ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کی امتحان فروری میں ایک ساتھ شروع ہوئے تھے۔
ہائی اسکول کے امتحان 14 کام کے دنوں میں مکمل ہوکر 28 فروری کو ختم ہوئے جبکہ انٹر میڈیٹ کے امتحان مجموعی طور پر 16 کام کے دنوں میں مکمل ہوکر دو مارچ کوختم ہوئے تھے۔
یو پی بورڈ کے تحت ہائی اسکول کے 1740021 ریگولر اور 16417 پرائیویٹ لڑکوں اور 1432237 ریگولر اور 6628 پرائیویٹ لڑکیوں نے امتحان دیئے۔
اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں 1377499 ریگولراور 45110 پرائیویٹ لڑکوں جبکہ 1166545 ریگولر اور 67275 پرائیویٹ لڑکیوں نے ان امتحانات میں شرکت کی تھی۔