انہوں نے ان تمام لوگوں سے اپیل کی ہے جو ان کے رابطے میں آئے تھے وہ خود کو قرنطین کریں اور اگر ضرورت ہو تو خود کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائیں۔
سنگھ نے کہا کہ وہ فی الحال اپنی رہائش گاہ پر قرنطین میں ہیں اور لوگوں سے حکومت کی ہدایت نامے پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سواتترا دیو سنگھ کی جلد صحتیابی کی خواہش کی ہے۔