ETV Bharat / state

کورونا ویکسین سنگھ کے دفتر میں نہیں بنی: پونیا - urdu news

کانگریس کے سینئر رہنما نے کہا کہ گرچہ سیاسی بحران کے درمیان کانگریس پارٹی بی جے پی کے ساتھ ہے لیکن کورونا ویکسین کی برانڈنگ کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے خود کو ان جماعتوں سے الگ کیا ہے جو کووڈ-19 ویکسین کو بی جے پی کی ویکسین بتا رہے ہیں۔

کووڈ-19 کی ویکسین سائینسدان نے بنائی ہے، سنگھ کے دفتر میں نہیں بنی، برینڈنگ نہ لیا جائے : پونیا

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 3:28 PM IST

Updated : Jan 7, 2021, 4:59 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں پی ایل پونیا نے کہا ہمیں فخر ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کی طرح بھارت کے سائنس داں نے کووڈ-19 کی ویکسین تیار کی۔

کورونا ویکسین سنگھ کے دفتر میں نہیں بنی: پونیا

انہوں نے حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہوتی وہ ویکسین کا انتظام کرتی۔ مجھے نہیں لگتا کہ حکومت اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے حکومت کے سامنے تجویز رکھی کہ وہ یہ اعلان کرے کہ تمام غریبوں کو کووڈ-19 کی ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

حزب اختلاف کی کچھ پارٹیوں کی جانب ویکسین پر اٹھنے والے سوالوں پر انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین بھارت کے سائنسدانوں نے بنائی ہے، یہ ناگپور میں واقع سنگھ کے دفتر میں نہیں بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر کرنا چاہئے کہ دوسرے ممالک کے سائنسدانوں کی طرح یہاں کے سائنسدانوں نے ایک نہیں دو دو ویکسین تیار کی ہیں. انہوں نے نصیحت دی کی ویکسین کی برانڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

اترپردیش کے نظم و نسق کے سوال پر پونیا نے کہا کہ ریاست میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جنگل راج جیسے حالات ہیں۔

بدایوں اور لکھنؤ میں ہوئی واردات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں نے کہا کہ ان تمام معاملوں میں ملزمان کو بچانے کی کوشش کی گئی۔ یہاں ہر بار یہی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے نظم و نسق درست نہیں ہو پا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے پاس سیاسی قوت ارادی نہیں ہے. اس لیے ہم یہ تو نہیں کہتے کہ حکومت کو برخاست کر کے گورنر راج نافذ کر دیا جائے، لیکن حکومت ایسا کچھ کرے جس عوام بےخوف رہ سکے۔

Last Updated : Jan 7, 2021, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.