ہردوئی ضلع میں یوپی بار کونسل کے وائس چیئرمین انکج مشرا کی آمد وکلا کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا ۔
یوپی بار کونسل کے وائس چیئرمین انکج مشرا نے تمام وکلا کی خیریت جانی، ساتھ ہی ان کی تمام تکلیفوں کو جلد سے جلد دور کرانے کی بات بھی کی ہے_
وائس چیئرمین نے بتایا کہ ریاستی سطح پر وکلا کے کچہری میں بیٹھنے کے لئے بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کے لیے سر پر چھت نہیں ہے، صاف پانی کا انتظام نہیں ہے۔انہیں دفتری کام کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔
مزید پڑھیں:میرٹھ: پنچایت کے دوران شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی
انکج مشرا نے بتایا کہ وہ حکومت سے وکلا کو دفتر میں سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں۔تاہم ابھی حکومتی سطح پر کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے۔
بار کونسل کے وائس چیئرمین انکج مشرا نے کہا کہ اگر حکومت کا رویہ اسی طرح رہا تو وکلا احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔