ETV Bharat / state

حاملہ خاتون کورونا مثبت پائی گئی - بریلی میں کورونا متاثرہ خاتون

بریلی کے تحصیل فرید پور میں ایک حاملہ خاتون کورونا مثبت پائی گئی ہے ۔اس واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے

حاملہ خاتون کورونا مثبت پائی گئی
حاملہ خاتون کورونا مثبت پائی گئی
author img

By

Published : May 5, 2020, 4:46 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں تحصیل فرید پور میں ایک حاملہ خاتون کورونا مثبت پائی گئ ہے۔ وہ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

اس خاتون کو شہر کے رامپور گارڈن میں واقع ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اُس نے ایک بچّے کو پیدا کیا۔اس کا کوویڈ 19 کا نمونہ جانچ کے لیئے پرائیویٹ لیب میں بھبجا گیا تھا۔

جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حوش اُڑ گئے ہیں۔ اس خاتون کی کوویڈ 19 کی رپورٹ پازیٹیو پائ گئ ہے۔ یعنی خاتون کورونا مثبت مریض ہے۔

اس رپورٹ کے بعد ضلع میں ہلچل پیدا ہو گئ ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال کے تمام اہلکار، ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف نے خود کو قرنطینہ کر دیا ہے۔
تحصیل فرید پور کی رہنے والی خاتون حاملہ تھی۔ اسے درد ہونے کے بعد تین دن قبل رام پور گارڈن کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا تھا۔

حاملہ خاتون کورونا مثبت پائی گئی

اس نے دو دن پہلے ہی بچے کو پیدا کیا ہے۔ یہ نمونہ پرائیویٹ لیب کے کلیکشن سنٹر کے ذریعہ لیا گیا تھا اور اسے جانچ کے لیئے گروگرام بھیجا گیا تھا۔ اب اس خاتون کی رپورٹ کورونا مثبت کے طور پر آئی ہے۔ کورونا رپورٹ آنے کے بعد اسپتال اسٹاف، ڈاکٹرز سمیت پورے عملے نے خود کو قرنطین کر لیا ہے۔

خاتون کے کورونا مثبت آنے کے بعد ضلع میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ایک مریض حجیاپور میں انتقال کر چکا ہے۔ جبکہ اُس کے رشتہ دارہسپتال میں قرنطین ہیں۔ جبکہ ایک شخص شاہ باز پور کا رہنے والا کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ اب ایک خاتون کی رپورٹ کورونا مثبت آنے کے بعد یہ تعداد پانچ ہو گئ ہے۔

نوڈل آفیسر اور اے سی ایم او رنجن گوتم نے حالانکہ اس معاملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ پرائیویٹ لیب کی رپورٹ ہے۔ اسکا دوبارہ سیمپل کرایا جائےگا۔ اگر دوبارہ رپورٹ مثبت آتی ہے تو مزید کئ سیمپل لینے ہونگے اور پورے ہسپتال کو سینیٹائز کرایا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.