ETV Bharat / state

EID Milad Un Nabi 2023 رسول اللہ پوری دنیا کیلئے رحمت ہیں، پروفیسر سعود عالم قاسمی - شعبہ دینیات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات کے سابق صدر پروفیسر سعود عالم قاسمی نے کہا کہ رسول اللہ کی سیرت کا دن منانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان کی تعلیمات کو تازہ کریں۔ اپنی زندگی میں انہیں نافذ کریں اور آپ کے پیغام کو ُغیر مسلموں تک پہنچائیں کیوں آپ پوری دنیا کے لیے رحمت ہیں۔' EID Milad Un Nabi Celebration in Aligarh UP

رسول اللہ پوری دنیا کے لئے رحمت ہیں'
رسول اللہ پوری دنیا کے لئے رحمت ہیں'
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 1:14 PM IST

Updated : Sep 28, 2023, 1:27 PM IST

رسول اللہ پوری دنیا کے لئے رحمت ہیں'

علی گڑھ: عید میلاد النبی ایک تہوار یا خوشی کا دن ہے جو دنیا بھر میں مسلمان مناتے ہیں، یہ دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ خصوصاّ ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبیﷺ کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی ﷺکا تہوار بڑی ہی دھوم دھام سے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔

عید میلاد النبی سے متعلق شعبہ دینیات کے سابق صدر پروفیسر سعود عالم قاسمی نے ای ٹی وی بھارت کو خصوصی گفتگو میں بتایا آج کے ہی مبارک دن رسول کریم پیغمبر اسلام دنیا میں تشریف لائے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں 12 ربیع الاول کو جشن منایا جاتا ہے۔ آپ کا تعارف اللہ نے رحمت العالمین کی حیثیت سے کیا۔ جس طرح پوری کائنات کو پیدا کرنے والا اللہ ہے اسی طرح پوری دنیا کو رحمت کا پیغام دینے والے رسول کریم پیغمبر ﷺ ہیں۔ اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ جس طرح پوری دنیا میں اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور توحید کا پیغام لوگوں تک پہنچاتے ہیں اسی طرح وہ پیغمبر کی رحمت کا پیغام لوگوں تک پہنچائے۔

انہوں نے مزید کہا 12 ربیع الاول کے روز جو بھی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے ان میں تمام انسانوں کو مدعو کیا جائے چاہیے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہو تاکہ آپ کی رحمت کا پیغام زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔بیمار، محتاج اور پریشان لوگوں کی آج کے دن مدد کرنی چاہیے، بیمار لوگوں کے لئے دواؤں کا انتظام کریں، پریشان لوگوں کی پریشانیاں دور کریں، بھوکوں کو کھانا کھلائے جیسے آپ ﷺ کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Conference At AMU شریعت اسلامی کی بنیاد عدل و انصاف پر مبنی ہے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

ان کا کہنا ہے کہ آج کل میڈیا اور سوشل میڈیا پر آپ ﷺ کی شعریت پر آپ کی شخصیت پر آپ کی سنت پر جو اعتراضات کئے جا رہے ہیں ان کا حکمت سے معقولیت کے سات جواب دینا چاہیے۔رسول اللہ کی سیرت کا دن منانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان کی تعلیمات کو تازہ کریں اپنی زندگی میں نافذ کریں اور آپ کے پیغام کو ُغیر مسلموں تک پہنچائے کیوں آپ پوری دنیا کے لئے رحمت ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2023, 1:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.