ETV Bharat / state

اے ایم یو کا بائیسواں وائس چانسلر کیسا ہونا چاہیے؟ سنیے لوگوں کا رد عمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 2:13 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) وائس چانسلر کے لئے ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے کل بیس نامزد امیدواروں میں سے پانچ امیدواروں کا پینل تیار کر لیا ہے۔ اسی بیچ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یونیورسٹی میں لوگوں کا رد عمل جاننے کی کوشش کی کہ وہ کیسا وائس چانسلر چاہتے ہیں۔ AMU VC appointment

اے ایم یو کا 22 واں وائس چانسلر کیسا ہونا چاہئے

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مستقل وائس چانسلر کے لئے گزشتہ روز سر سید ہاوس میں یونیورسٹی کی اعلی گورننگ باڈی ایگزیکٹو کونسل (ای سی) کے 19 اراکین نے کل بیس نامزد امیدواروں میں سے پانچ امیدواروں کا پینل تیار کر لیا ہے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کا نام وائس چانسلر کے پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ اے ایم یو کی پہلی چانسلر (1920) خاتون تھی جس کے بعد سے یونیورسٹی نے کبھی کسی خاتون کو چانسلر، وائس چانسلر یا پرو وائس چانسلر نہیں بنایا ہے۔

وائس چانسلر پینل :
1۔ پروفیسر ایم یو ربانی۔

2۔ پروفیسر فرقان قمر۔

3۔ پروفیسر فیضان مصطفٰی۔

4۔ پروفیسر نعیمہ گلریز۔

5۔ پروفیسر قیوم حسن۔

واضح ریے پروفیسر نعیمہ گلریز موجودہ کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز کی اہلیہ ہیں اور اے ایم یو ویمنس کالج کی پرنسپل ہیں جن کو ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں آج 8 ووٹس حاصل ہوئے ہیں۔

پانچ امیدواروں کے پینل کو ایگزیکٹو کونسل اب اے ایم یو کورٹ میں پیش کریں گی۔ 6 نومبر کو خصوصی میٹنگ میں اے ایم یو کورٹ کے اراکین پانچ میں سے کم سے کم تین امیدواروں کے پینل کو صدر جمہوریہ کے پاس کسی ایک کی نامزدگی کے لئے بھیجے گا۔ صدر جمہوریہ کسی ایک امیدوار کو پانچ سال کے لئے اے ایم یو کا وائس چانسلر مقرر کریں گے۔

اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل کے رکن ڈاکٹر مراد احمد خان نے اے ایم یو کورٹ کے اراکین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے امیدوار کو ووٹ دے جو یونیورسٹی کے ویژن کے مطابق کام کریں۔ اے ایم یو ایک بڑی یونیورسٹی ہے جہاں درجہ اول سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم دی جاتی ہے، بڑی تعداد میں طلباء کی رہائش ہے اس لئے اس امیدوار میں صلاحیت ہو کہ وہ طلبا اور ان کے مسائل کو کیسے حل کریں اس کو تعلیمی ادارے کا تجربہ ہونا چاہئے۔
کورٹ کے اراکین کو اچھے سے اچھے امیدوار کو وائس چانسلر کے پینل میں شامل کرنا چاہیں۔

کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے بتایا کل 20 ووٹروں میں سے 19 ووٹروں نے اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے پانچ امیدواروں کا پینل تیار کیا ہے جس کو 6 نومبر کو اے ایم یو کورٹ کی خصوصی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا ایک ووٹر خود امیدوار تھیں اس لئے انہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:AMU VC Panel اے ایم یو وائس چانسلر کے لئے پانچ امیدواروں کا پینل

اے ایم یو طلباء رہنما محمد خالد نے وائس چانسلر کے پینل پر سوال اوٹھاتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر طلباء کا بھی ہوتا ہے باوجود اس کے طلباء کی نمائندگی نہیں ہے جبکہ طلباء کی جانب سے کل 15 کی نمائندگی ہوتی ہے، بنا کسی طلباء کی نمائندگی کے وائس چانسلر پینل کی تشکیل انتظامیہ کی تاناشاہی ہے یہ طلباء کی حق تلفی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.