اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں بدھ کو کورونا وائرس کے 208نئے معاملے ریکارد کئے گئے جبکہ اس دوران میں 302مریض مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے۔
اس وقت ریاست میں 3666مریض ہیں جن میں سے2205مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔
ابھی تک ریاست میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 1678788ہے۔
ریاست میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 98.5فیصدی کو پہنچ گئی ہے۔
جبکہ پازیٹیو شرح 0.1فیصدی ہے۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل نے بدھ کو کہا کہ ریاست میں کورنا ٹیکہ کاری پوری تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔
ماہ جون کے لئے اترپردیش نے ایک کروڑ ٹیکہ کاری کا ہدف طے کیا ہے جس میں سے ابھی تک 89لاکھ کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
21جون سے شروع ہونے والی ٹیکہ کاری مہم میں جو ہدف طے گیا گیا تھا اس کے مطابق ابھی تک 6لاکھ زیادہ ویکسینیں لگائی جاچکی ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک میں 88 دنوں بعد کورونا وائرس کے سب سے کم کیسز
مہم کے اول دن 729197افراد کو ویکسین لگی جبکہ منگل کو 8240008افراد کو ویکسین لگائی گی۔
ریاست میں مجموعی طور سے 27253000ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔جبکہ 41لاکھ سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔