ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نانگل سوتی کے پنجاب نیشنل بینک میں وزیراعظم نے کورونا وائرس کو لے کر لگے لاک ڈاؤن کے بعد غریب کنبے کے سامنے روزی روٹی کا انتظام کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایسے میں حکومت نےغریب کنبہ کے کھاتے میں پانچ سو روپے دینے کااعلان کیا۔ جسے نکال کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں اکاؤنٹ ہولڈرلمبی لائن لگا کر کھڑے ہو گئے اور معاشرتی دوری کا خیال نہیں رکھا گیا۔
ایسی صورتحال میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس انتظامیہ اور بینک ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے ہجوم نے بینک کے باہر بھیڑ لگارکھی تھی۔ مقامی باشندوں کے مطابق بھیڑ کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضا فہ ہو سکتا ہے ۔