ETV Bharat / state

بے موسم بارش سے کسان پرہشان - بارش سے سبزیوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

ریاست کے کئی علاقوں میں گذشتہ دو دنوں سے رک رک کر ہورہی بے موسم بارش نے ہزاروں کسانوں کے چہرے کی خوشی چھین لی ہے، جس سے ان کی ہولی بدرنگ ہوکر رہ گئی۔

بے موسم بارش سے کسان پرہشان
بے موسم بارش سے کسان پرہشان
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 8:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے بندیل کھنڈ خطے سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں گذشتہ دو دنوں سے رک رک کر ہورہی بے موسم بارش نے ہزاروں کسانوں کے چہرے کی خوشی چھین لی ہے، جس سے ان کی ہولی بدرنگ ہوکر رہ گئی۔
جالون،کانپور دیہات، ہمیر پور، اور مہوبہ سمیت ریاست کے کچھ علاقوں میں اتوار کی شام سے رک رک کر ہورہی بارش سے فصل کو کافی نقصان ہو اہے۔بدھ کو آسمان میں چھائے کالے بادلوں کے چھٹنے اور دھوپ نکلنے سے کسانوں نے تھوڑی راحت کی سانس لی ہے۔ اس سے پہلے گذشتہ ہفتے لکھنؤ،کانپور اور فرخ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی تھی جا سے تلہن اور دلہن کے فصل کے علاوہ سبزیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بے موسم بارش سے کسان پرہشان
بے موسم بارش سے کسان پرہشان
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے میں ریاست کے ایک دو علاقوں کو چھوڑ کر پوری ریاست میں عام طو رپر خشک رہنے کے آثار ہیں، اور اس دوران درجہ حرارت میں معمول اضافہ کے بھی امکان ہیں۔جالون میں موسم کی مار سے کراہتے کسانوں کا درد ہے کہ اس سال فصل کافی اچھی ہورہی تھی لیکن بارش نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ ہزاروں ہیکٹئر زمین پر کھڑی گیہوں کی بالیاں زمین پر لیٹ گئیں ہیں ،وہیں تلہن اور دلہن کی فصلوں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔کالپی محلہ باشندہ کسان آشو شکلا نے کہا کہ گذشتہ مانسون میں یمنا میں آئے سیلاب نے خطے کے سینکڑوں بیگھے زمین میں لہلہاتی فصل کو تباہ کردیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہوئے نقصان کا معاوضۃ ابھی تک کسی کسان کو نہیں مل سکا ہے۔ اس کے باجود کسانوں نےسخت محنت سے فصل اس امید سے لگائی تھی کہ اس بار کی پیدوار سے پرانے نقصان کی تلافی ہوجائےگی لیکن بارش نے ہزاروں کسانوں کے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔پیر کو ہوئی بارش نے جالون،کانپور دیہات او رہمیر پور سمیت کئی اضلاع کے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے۔ متأثرہ اضلاع کے اعلی افسران نے کہا ہے کہ بارش اور ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔جس کی رپورٹ جلد ہی حکومت کو بھیجی جائےگی۔کسانوں کو نقصان کے عوض میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.