دیر رات سے مسلسل ہو رہی ژالہ باری و بارش نے کھیتوں میں لگی فصلوں کو پوری طرح بر باد کر دیا ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں بے موسم بارش و ژالہ باری کے سبب کھیت میں لگی فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ دیر رات سے رک رک کر مسلسل ہو رہی ژالہ باری کے سبب فصلیں کھیتوں میں ہی تباہ ہوگئی ہیں-
بے موسم بارش کے سبب گیہوں، سرسوں، مٹر، گنا اور آم کی فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ہے، رواں برس کھانے پینے والی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ اگلے 72 گھنٹے تک موسم کا مجاز ایسا ہی رہنے والا ہے-