ETV Bharat / state

اناؤ: ماں اور دو بیٹوں کی مشتبہ حالت میں موت

author img

By

Published : May 27, 2020, 1:10 PM IST

سپرنٹندنٹ آف پولیس وکرانت ویر نے بتایا کہ 'گاؤں کے باہر تالاب کے کنارے تینوں لاشوں کے گلے میں نشان ملے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ متوفیہ کے شوہر اور دیور کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔'

اناؤ: ماں اور دو بیٹوں کی مشتبہ حالت میں موت
اناؤ: ماں اور دو بیٹوں کی مشتبہ حالت میں موت

ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ کے اوراس علاقے میں منگل کو ایک سوکھے تالاب کے کنارے ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی مشتبہ حالت میں لاشیں ملی ہیں۔

سپرنٹندنٹ آف پولیس وکرانت ویر نے بتایا کہ 'ٹکرا گاؤں کے نزدیک سوکھے تالاب کے کنارے ایک خاتون اور اس کے دو بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں۔مقامی افراد نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کی شناخت کرائی۔ خاتون کی پہچان پڑوسی گاؤں پورن کھیڑی باشندہ چندر پال کی بیوی سروجنی(35) اور اس کی دو بیٹیوں شیوانی(09) اور روشنی(07) کے طور پر ہوئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'گاؤں کے باہر تالاب کے کنارے تینوں لاشوں کے گلے میں نشان ملے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ متوفیہ کے شوہر اور دیور کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔'

ایس پی نے ڈاگ اسکواڈ اور فورنسک ٹیم کو موقع پر بلا کر جانچ کے احکامات دئیے ہیں۔

مقامی افراد نے بتایا کہ ان دنوں متوفیہ اور ان کے شوہر کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔ کچھ دن قبل تنازع کی وجہ سے خاتون مائیکے چلی گئی تھی

پیر کی دوپر کو وہ اپنی دو بچوں کو ساتھ لے کر سسرال سیدا پور اوراس سے مائیکے پورن کھیڑا کے لئے نکلی تھی۔ آج صبح اس کی اور دونوں بیٹیوں کی مشتبہ حالت میں لاش ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.