کنگ جارج میڈیکل یونیوسٹی(کے جی ایم یو) کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایس این شنکھوار نے کہا’’ متأثرہ کی حالت نازک مگر مستحکم ہے۔ متأثرہ وینٹی لیٹر پر ہے۔ اسے نمونیا ہوگیا ہے جس سے کی وجہ معمولی بخار بھی ہے۔ حالانکہ متأثرہ کے وکیل کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی حالت میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
اس سے پہلے کے جی ایم یو کے ترجمان سندیپ تیواری نے کہا تھا کہ متأثرہ کے جسم پر کئی فریکچر ہیں۔ پھیپھڑوں میں جمع خون کو جمعہ کو نکالا گیا تھا۔ اسے کچھ وقت کے لئے وینٹی لیٹر سے ہٹایا بھی گیا تھا لیکن حالت بگڑنے پر پھر سے وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔