آج عدالت نے 'ان کیمرہ' سماعت کے دوران گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔ اس معاملے میں ، گواہوں کے بیانات کل یعنی 16 اگست کو بھی قلمبند کیے گئے تھے۔
گذشتہ 14 اگست کو عدالت نے ملزم ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو پوکسو کی دیگر دفعات کے تحت الزامات عائد کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے 'پوکسو' کی سیکشن 5 سی اور 6 کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت نے 'سرکاری ملازم کے ذریعہ جنسی زیادتی' کرنے کے الزام کو بھی عائد کرنے کا حکم دیا۔ ان دفعات کے تحت دس سال قید کی سزا ہے۔
گذشتہ 7 اگست کو ملزم ایم ایل اے کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے دائر 'چارج شیٹ' پر سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا تھا کہ ملزمان پر جنسی زیادتی کے الزامات بالکل درست ہیں۔
سی بی آئی اور متاثرہ کی والدہ کی جانب سے وکیل دھرمیندر کمار مشرا اور پونم کوشک نے کہا کہ 'ملزم کے خلاف 'پی او سی ایس او' ایکٹ کے تحت الزامات لگائے جائیں۔
اس سے پہلے یہ معاملہ یوپی میں چل رہا تھا۔ ہم آپ کو بتادیں کہ 1اگست کو ، سپریم کورٹ نے اناو جنسی زیادتی معاملہ کو اتر پردیش سے ٹرانسفر کر دہلی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اس کیس کی روزانہ سماعت کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت 45 دن میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
اصل میں یہ معاملہ 4 جون 2017 کا ہے جب ایک نابالغ لڑکی نے بی جے پی کے معطل ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر پر الزام لگایا تھا کہ 'اس نے اپنے گھر پر زیادتی کی ہے۔ لڑکی کام کی تلاش میں ایم ایل اے کے گھر گئی تھی۔'
اس معاملے میں کلدیپ سنگھ سینگر عدالتی تحویل میں ہیں۔ دوسرے ملزم ، ششی سنگھ پر لڑکی کا الزام ہے کی بہلا پھسلا کر کلدیپ سینگر کے گھر لے گئی تھی۔
9 اپریل 2018 کو لڑکی کے والد کی پولیس تحویل میں موت ہوگئی۔
سینگر کے خلاف اس وقت قتل کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا جب لڑکی کے وکیل اور رشتہ دار کے ساتھ سڑک حادثہ ہوا۔ اس حادثے دو افراد ہلاک ہوگئے۔