ETV Bharat / state

نامعلوم افراد نے خاتون ٹیچر کو زندہ جلایا

اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کے موہانہ قصبہ میں ایک خاتون ٹیچر کا ہاتھ پیر باندھ کر کچھ شرپسند عناصر نے زندہ جلا دیا۔

نامعلوم افراد نے خاتون ٹیچر کو زندہ جلایا
author img

By

Published : May 22, 2019, 2:46 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع جالون کی رہنے والی اسسٹنٹ ٹیچر انجلی یادوموہانہ قصبے میں ایک دیگر خاتون ٹیچر خوشبو کے ساتھ رہتی تھیں۔پیر کو اسکول بند ہونے کی وجہ سے خوشبو اپنے گھر چلی گئی تھی اور انجلی اکیلے کمرے میں تھی ۔

منگل کی شام آس پاس کے لوگوں نے اس کے کمرے سے دھواں نکلتا دیکھا تو ان کو تشویش ہوئی اور وہ لوگ حالات کا صحیح اندازہ لگانے کے لیے اس کے کمرے کے پاس گئے۔ وہاں پہنچ کر لوگوں نے دیکھا کہ اس کےکمرے کے دروازے باہر سے بند ہے انہوں نے دروازہ کھول کردیکھا تو انجلی کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے اور وہ بری طرح سے جل چکی تھی۔ ان لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس نے انجلی کے موبائل کال کی تفصیلات کی بنیاد پر کچھ افراد کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کرر ہی ہے۔ملحوظ رہے کہ متاثرہ کی پہلی تعیناتی نوگڑھ بلاک کے کنچن پور پرائمری اسکول میں ہوئی تھی اور چار مہینے کے بعد ان کا جونیئر ہائی اسکول گوہنیا ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.