ETV Bharat / state

Maa Pateshwari University ماں پاٹیشوری کے نام سے یونیورسٹی قائم کی جائے گی، یوگی

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 10:36 AM IST

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گونڈہ اور بلرام پور اضلاع کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ 'دیوی پاٹن ڈویژن میں جلد ہی ماں پاٹیشوری کے نام سے یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ Maa Pateshwari University in Balrampur

ماں پاٹیشوری کے نام سے یونیورسٹی قائم کی جائے گی، یوگی

گونڈہ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ دیوی پاٹن ڈویژن میں جلد ہی ماں پاٹیشوری کے نام سے یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ دیوی پٹن ڈویژن کے گونڈہ اور بلرام پور اضلاع کے دو روزہ دورے پر پہنچے یوگی نے گونڈہ ضلع کے وکاس بھون میں ڈویژن کا جائزہ لینے کے بعد زیر تعمیر میڈیکل کالج کا معائنہ کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیوی پٹن ڈویژن کے تین اضلاع میں میڈیکل کالجوں کی تعمیر کا کام یا تو مکمل ہو چکا ہے یا تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے گونڈا، بلرام پور، شراوستی اور بہرائچ اضلاع سے ماں پٹیشوری کے نام پر یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے اراضی الاٹ کرنے کے لیے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ ضلع شراوستی میں ائیر پورٹ اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر گونڈہ میں رنگ روڈ جلد ہی تعمیر کرائی جائے گی۔

گلوبل انوسٹرس سمٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے 11,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ یہ انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کا بڑا کارنامہ ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مرکز اور ریاست کی ڈبل انجن والی حکومتیں حساس طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ ماضی میں بلرام پور ضلع فی کس آمدنی میں اور گونڈہ ضلع صفائی میں پیچھے تھا، لیکن ان چھ سالوں میں شراوستی، بلرام پور، بہرائچ اور گونڈہ میں سیاحت، صفائی، فی کس آمدنی اور تقریباً سبھی کے فوائد تک پہنچنے میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع ترقی کے سروے میں سرفہرست ہیں۔ جائزہ میٹنگ میں عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بہت سی دیگر اسکیموں پر جلد ہی غور کیا جائے گا۔ سی ایم یوگی نے ورکنگ جرنلسٹ یونین کے صدر کیلاش ناتھ ورما کے مطالبے پر محکمہ اطلاعات کے ذریعہ گونڈہ میں ایک بڑا پریس کلب قائم کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Droupadi Murmu in Delhi University نئے بھارت کی تعمیر کے لیے بڑے خواب دیکھنے چاہیے، مرمو

قبل ازیں مسٹر یوگی دوپہر 1.50 بجے ہیلی کاپٹر سے پولیس لائن میں اترے اور وکاس بھون پہنچے۔ وہاں جاری سرکاری اسکیموں کی پیشرفت کی جانکاری لی۔ سرکل ریویو میٹنگ کی اور ہیڈ کوارٹر گونڈہ کے افسران سے روبرو ہوئے۔ بلرام پور، بہرائچ اور شراوستی اور منڈل کے دیگر تین اضلاع کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی سخت ہدایات دی گئیں۔ اس کے بعد سی ایم یوگی زیر تعمیر میڈیکل کالج کیمپس پہنچے اور پیشرفت کا معائنہ کیا۔ خراب موسم کی وجہ سے وزیر اعلیٰ سڑک کے ذریعے بلرام پور ضلع کے تلسی پور میں واقع شکتی پیٹھ دیوی پاٹن مندر کے لیے روانہ ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.