ETV Bharat / state

Muttahida Ulema Council Banaras متحدہ علماء کونسل بنارس کی میٹنگ میں سیلاب زدگان کی مدد کا فیصلہ

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 8:08 AM IST

برادرانِ اسلام کے درمیان اختلافی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے ممکنہ حد تک اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کرنے اور بھارت کی سالمیت وترقی کے لیے بقدر استطاعت کوشش کرنے و دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے متحدہ علماء کونسل بنارس کا باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا۔ United Ulama Council Banaras

Ulama Council Banaras decide help Flood Victims

وارانسی: ملک کے حالات کے پیش نظر بنارس کے تمام مکتبۂ فکر کے علماء کرام کا متحدہ طور پر امت مسلمہ کی قیادت و رہنمائی کے فرائض انجام دینے، برادرانِ اسلام کے درمیان اختلافی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے ممکنہ حد تک اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کرنے اور بھارت کی سالمیت وترقی کے لیے بقدر استطاعت کوشش کرنے و دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے متحدہ علماء کونسل بنارس کا باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا۔ United Ulama Council Banaras Meeting decided to help Flood Victims

یہ بھی پڑھیں:

مسلم مسافر خانہ دال منڈی میں ہوئی اس میٹنگ کی صدارت مولانا غلام نبی ضیائی نے فرمائی۔ جس میں تبادلۂ خیال کرتے ہوئے متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ 11 ستمبر بروز اتوار کو بعد نمازِ ظہر مسلم مسافر خانہ دال منڈی Muslim Musafir Khana Dal Mandi Benaras کے کانفرنس ہال میں ایک تعارفی اجلاس عام منعقد کیا جائے گا اور اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بھی تعارفی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

ساتھ ہی بنارس میں دریائے گنگا کی طغیانی اور مسلسل خطرے کے نشان سے اوپر بہنے سے موجودہ سیلاب کی صورتحال کے مدنظر سیلاب متاثرین میں ضروری سامانوں کی تقسیم اور مفت میڈیکل کیمپ وغیرہ کے انعقاد کا بھی فیصلہ لیا گیا۔

اس موقع پر دیگر حاضرین میں مفتیٔ شہر بنارس مفتی عبدالباطن نعمانی، مولانا عبداللہ ناصر قاسمی، مولانا ضیاء الرحمٰن قادری، مولانا محمد ولی اللہ عارف القادری، مولانا شمیم احمد الحسینی، مولانا اشتیاق علی، امین الدین، سلمان شاہد، غفران نجیب اور بشیر احمد وغیرہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.