ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کا منفرد طریقہ - کورونا واریئرز

میرٹھ میں کوکر سے بھاپ لینے کے دیسی جگاڑ سے متعلق جب پولیس افسران سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق کورونا انفیکشن سے بچاؤ میں بھاپ لینے کا عمل بھی ایک کارگر طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے میں فیلڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو باقاعدگی سے اس عمل کو انجام دینا چاہیے۔

میرٹھ: کورونا کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لئے منفرد طریقہ

author img

By

Published : May 7, 2021, 7:35 AM IST

کورونا سے بچاؤ کے لیے لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ہی طرح طرح کے دیسی نسخے بھی استعمال کر رہے ہیں۔ خاص طور پر کورونا واریئرز کی حیثیت سے فیلڈ میں خدمات انجام دینے والے پولیس اہلکار 'دیسی جگاڑ' سے بھاپ لے کر کورونا انفیکشن کے خطرے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میرٹھ: کورونا کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لئے منفرد طریقہ

اسی تدبیر پر عمل کرتے ہوئے میرٹھ کے شہر کوتوالی اور دیگر تھانے میں دیسی جگاڑ یعنی کوکر سے بھاپ لینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

میرٹھ میں کوکر سے بھاپ لینے کے دیسی جگاڑ سے متعلق جب پولیس افسران سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق کورونا انفیکشن سے بچاؤ میں بھاپ لینے کا عمل بھی ایک کارگر طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے میں فیلڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو باقاعدگی سے اس عمل کو انجام دینا چاہیے۔

اس لیے دیسی طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے کوتوالی تھانے اور دیگر تھانوں میں ڈیوٹی پر آنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے کوکر کے ذریعہ بھاپ لینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شنجیانگ میں مذہبی آزادی پر پابندی، بچے نہیں رکھ سکتے رمضان میں روزہ

میرٹھ میں فی الحال کوتوالی، دہلی گیٹ اور لساڑی گیٹ تھانوں میں اس دیسی طریقہ کو استعمال میں لایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بحران کے اس دور میں کام کر رہے پولیس جوانوں کو اس طرح سے بھاپ لینا مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.