یہ پرائمری اسکول بارہ بنکی سے تقریباً 10 کلومیٹر دور ہرکھ گاؤں میں واقع ہے۔
'کایاکلپ اسکیم' کے تحت اس اسکول کی حالت درست کی گئی اور آج اس اسکول میں ہر وہ سہولیات مہیہ ہے جو مہنگے انگلش میڈیم کے اسکولز میں ہوتی ہے۔
یہاں اسمارٹ کلاس سے لیکر لائیبریری اور کھیل کے سامان تک موجود ہے۔
بنیادی سہولیات میں پینے کے پانی کے لئے آر او واٹر اور صاف ستھرے بیت الخلا بھی موجود ہے۔
ان تمام سہولیات کے ساتھ تعلیم بھی اعلی میعاری ہے۔
انگلش میڈیم اسکول کی طرح یہاں کے بچے بھی انگلش میں ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
ہرکھ گاؤں کے اس پرائمری اسکول کی حالت درست کرنے میں سب سے اہم کردار یہاں کے اساتذہ کا ہے، کیوں کہ کایاکلپ اسکیم کے تحت ٹیچر سے جو تجویز مانگی جاتی ہے وہ ہی ترقی کا پورا خاکہ دیتی ہے۔
یہاں کے ٹیچرز نے ثابت کر دکھا دیا ہے کہ کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا اور بہتر تعلیم دینے سے بڑا کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔
اس سلسلے میں بارہ بنکی کے ڈی ایم آدرش سنگھ نے اس اسکول کو عوام کے حوالے کیا تاکہ گاؤں کے طلبہ بھی انگلش میڈیم کے بچوں کی طرح اعلی میعاری تعلیم حاصل کر سکیں۔
ہرکھ کے پرائمری اسکول کے ٹیچرز نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر جذبہ ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے، اس سے سرکاری پرائمری اسکول کے تئیں بنی لوگوں کی ذہنیت میں تبدیلی آئے گئی۔