ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں منفرد پہل، فوڈ بینک کا قیام - فوڈ بینک

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کی انتظامیہ نے میرس روڈ پر واقع حبیب گارڈن میں غریب اور ضرورت مندوں کے لیے فوڈ بینک قائم کیا ہے۔

فوڈ بینک کا قیام
فوڈ بینک کا قیام
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 10:15 PM IST

لاک ڈاؤن کے بعد میرس روڈ پر حبیب گارڈن میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اور عوامی تعاون سے فوڈ بینک قائم کیا گیا جس کا ڈی ایم اور ایس ایس پی نے معائنہ کیا۔

ڈی ایم چند بھوشن سنگھ، ویڈیو

ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ اور ایس ایس پی منیرا جی نے فوڈ بینک کے انتظامات کا معائنہ اور جائزہ لیتے ہوئے ڈی ایس او چمن شرما کو اہم ہدایات بھی دیں۔

ضلع علی گڑھ میں ڈیوٹی پر مامور سات مجسٹریٹ کی تیار کردہ فہرست کی بنیاد پر غریب اور ضرورت مندوں کو فوڈ بینک سے کھانا فراہم کیا جائے گا۔

اس فوڈ بینک کی ذمہ داری ڈی ایس او کو دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے بتایا کہ 'فوڈ بینک عوامی تعاون سے قائم کیا گیا ہے جس میں ڈی ایس او کی نگرانی میں آٹا، چاول، دالیں، تیل، آلو، نمک کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہ تمام چیزیں گھر گھر جا کر تقسیم کی جائیں گی۔

ڈی ایم نے کہا کہ 'علی گڑھ کی عوام اس فوڈ بینک کے ساتھ تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.