ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پینٹنگ کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کرنے کی منفرد کوشش - بارہ بنکی بی ایس اے دفتر کا انوکھا رنگ

بی ایس اے کا کہنا ہے کہ 'ہم عام لوگوں کو جرمانہ یا دیگر طرح کی سزاؤں کے ذریعہ نہیں سمجھا سکتے بلکہ انہیں بیدار کرکے سماجی برائیوں سے دور کر سکتے ہیں۔ اس لئے دیواروں پر پیٹنگ بنانے کا خیال آیا کہ یہاں آنے والے افراد آتے جاتے اس کے ذریعے معلومات حاصل کر سکیں۔ '

بارہ بنکی: بی ایس اے دفتر کا انوکھا رنگ و روغن

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 1:05 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں محکمہ بیسک تعلیم کا انوکھا رنگ و روغن اس وقت مثال بن گیا ہے۔ یہاں کی دیواروں پر دلکش پینٹنگ کے ذریعہ جنرل نالیج اور محکمہ کی اسکیم کے اہم اقتباسات کے ساتھ سماج کے اہم مسائل پر بیدار کیا جا رہا ہے۔

دیواروں پر بنی ان پیٹنگس سے یہاں آنے والے ٹیچرز اور دیگر افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس خاص رنگ و روغن میں اضافی رقم خرچ نہیں کی گئی ہے۔

بارہ بنکی: بی ایس اے دفتر کا انوکھا رنگ و روغن

بی ایس اے دفتر کی باہری دیواروں پر اس خاص رنگ روغن میں محکمہ کے اسکولز میں تعینات فائن آرٹس کے انسٹرکٹر کا اہم کردار رہا ہے۔

ان کے ہنر کا مظاہرہ کرا کر بی ایس اے دفتر کی دیواروں کو خوبصورت اور تعلیم حاصل کرنے والا بنایا گیا ہے۔

بی ایس اے کا کہنا ہے کہ 'ہم تمام معلومات صرف سزا کے سہارے نہیں دے سکتے۔ اس لئے دیواروں پر پیٹنگ بنانے کا خیال آیا کہ یہاں آنے والے افراد آتے جاتے اس کے ذریعے معلومات حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ انوکھا کام یہاں آنے والوں کو مزید متاثر کر رہا ہے۔ یہاں آنے والے افراد کو یہ دفتر تمام دفاتر سے الگ لگ رہا ہے۔ وہ اس کو اہم ضرورت بتاتے ہوئے اسے اپنے اسکولز میں بھی کرانے کا سوچ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.