ETV Bharat / state

اب الیکشن لڑنا نہیں بلکہ دوسروں کو لڑوانا ہے: نقوی - مختار عباس نقوی رامپور سے انتخابات نہیں لڑیں گے

مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے رامپور سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ دوسروں کو موقع دیں گے۔

مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی
مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 9:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی 7 ماہ میں 8 مرتبہ اپنے دورے پر آ چکے ہیں۔ اتنے کم عرصہ میں مسلسل 8 مرتبہ ان کے رامپور پہنچنے پر سیاسی حلقوں کی قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ 'اب انتخابات لڑنا نہیں بلکہ دوسروں کو لڑوانا ہے'۔

سات ماہ سے بھی کم عرصہ میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی آٹھ مرتبہ رامپور آ چکے ہیں۔ 8 مرتبہ رامپور دورے کے درمیان انہوں نے 21 دن کا وقت رامپور میں گزارا ہے۔ رامپور میں ان کی سرگرمیوں سے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ان کی زمینی پکڑ مضبوط ہوسکتی ہے۔

حالانکہ نقوی کا کہنا ہے کہ رامپور ان کی کرم بھومی ہے اور وہ یہاں کے لوگوں سے بے حد محبت و انسیت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ نقوی نے سیاسی مبصرین کی تمام قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی بار بار رامپور آتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی آتے رہیں گے، لیکن وہ اب خود انتخابات نہیں لڑیں گے بلکہ دوسروں کو موقع دیں گے اور انہیں انتخابات لڑائیں گے۔

مزید پڑھیں: رامپور میں انتظامیہ نے مکانات خالی کروائے ، کئی خاندان بے گھر

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی گذشتہ 19 جون کو سہہ روزہ دورے پر رامپور آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے پیر کے روز ملک گیر سطح پر چلنے والی "جان ہے تو جہان ہے" ویکسنیشن بیداری مہم کا آغاز کیا تھا۔ رامپور میں گذشتہ کچھ عرصے میں مختار عباس نقوی کی سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کو لیکر قیاس لگائے جا رہے تھے کہ سال 2024 کے عام انتخابات میں نقوی رامپور سیٹ سے قسمت آزمائی کر سکتے ہیں۔ رامپور مسلم اکثریتی ضلع ہے اور نقوی بی جے پی کا سب سے بڑا مسلم چہرہ ہیں۔ لیکن انہوں نے آج انتخاب لڑنے سے صاف انکار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.