مظفرنگر: یوپی کے شہر مظفرنگر میں مرکزی وزیر اجے عرف ٹینی کے متنازعہ بیان پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور ذمہ داروں نے زبردست احتجاج کیا اور اجے ٹینی کے مجسمے کو نذر آتش کیا۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر اجے عرف ٹینی نے راکیش ٹکیت پر متنازعہ بیان دیا ہے، ٹینی کے دیے گئے بیان پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور عہدیداروں میں کافی غصّہ ہے۔ Union Minister Ajay alias Teni controversial statement Bharatiya Kisan Union protest
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق ٹینی کے دیئے گئے اس متنازعہ بیان کو لےکر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور ذمہ داروں نے اجے ٹینی کے مجسمے کو نذر آتش کیا۔ اتنا ہی نہیں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ٹینی کی برخواستگی کی مانگ بھی کی گئی اور کہا گیا کہ اگر اجے مشرا ٹینی اپنے دیے گئے متنازعہ بیان پر معافی نہیں مانگتا ہے تو بھارتیہ کسان یونین آگے اور بھی زبردست احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ ٹینی کے متنازعہ بیان پر راکیش ٹكيت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ Union Minister Ajay Teni controversial statement